• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

موٹرولا کا سستا ترین موٹو فون ای 20

شائع September 15, 2021
موٹو ای 20 — فوٹو بشکریہ موٹرولا
موٹو ای 20 — فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے ایک نیا کم قیمت موٹو فون ای 20 متعارف کرا دیا ہے۔

اس فون کو یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جو موٹرولا کا اس سال کا سستا ترین فون بھی ہے۔

موٹو ای 20 میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ڈسپلے میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جبکہ اس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپٹھ ہیلپر کیمرا موجود ہے۔

فون کے اندر یونی ایس او سی ٹی 606 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 گو ایڈیشن آپریٹنگ سسٹم فون میں دیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ گو ایڈیشن میں گوگل ایپس انٹرنیٹ ڈیٹا کا استعمال کرتی ہیں اور سست انٹرنیٹ پر بھی تیز کام کرتی ہیں۔

4000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ یہ سپپلیشن پروف فون ہے۔

یہ فون سب سے پہلے یورپ میں اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کی قیمت 100 یورو (لگ بھگ 20 ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024