• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm

شیاؤمی کی یہ منفرد ڈیوائس آپ کو ضرور پسند آئے گی

شائع September 14, 2021
یہ نئے اسمارٹ گلاسز عام صارفین کے لیے نہیں — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
یہ نئے اسمارٹ گلاسز عام صارفین کے لیے نہیں — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی نے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، ٹی وی اور لیپ ٹاپ کے بعد اب اسمارٹ گلاسز کی مارکیٹ میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

ویسے تو چینی کمپنی کی جانب سے 15 ستمبر کو ایک بڑے ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے مگر اس سے قبل ہی اس نے ایک اسمارٹ گلاسز کو متعارف کرا دیا ہے۔

کمپنی کے یہ اسمارٹ گلاسز فی الحال عام صارفین کے لیے نہیں بلکہ کانسیپٹ ڈیوائس ہے۔

شیاؤمی اسمارٹ گلاسز میں 0.13 انچ کا مائیکرو ایل ای ڈی ڈسپلے اس کے لینسز میں دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس ڈیوائس کے لیے آپٹیکل ویو گائیڈ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو روشنی کو 180 ڈگری پر ریفلیکٹ کرتی ہے تاکہ مواد جیسے نوٹیفکیشنز اور نیوی گیشن اسسٹنس کو اسکرین پر دکھایا جاسکے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

گلاسز کے فریم میں ایک بلٹ ان ڈسپلے چپ نصب ہے جبکہ سورج کی روشنی میں ڈسپلے کا مواد ٹھیک رکھنے کے لیے ایک مونوکروم موڈ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ویو گائیڈ ٹیکنالوجی کی وجہ سے گلاسز کے حجم اور وزن (51 گرام) کم رکھنے میں مدد ملی اور یہ عام گلاسز جیسے ہی نظر آتے ہیں۔

ان گلاسز کو فون کے ساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے جس سے آنے والی کالز اور نوٹیفکیشنز کی تفصیلات آنکھوں کے سامنے آجاتی ہے، جبکہ رئیل ٹائم ٹیکسٹ ٹرانسلیشن اور نیوی گیشن بھی ممکن ہے۔

اس ڈیوائس میں 5 میگا پکسل کیمرا نصب ہے جو تصاویر لینے اور ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ سائن بورڈ پر موجود تحریر کو ترجمہ بھی کرتا ہے۔

شیاؤمی نے بتایا کہ اسمارٹ گلاسز کے لیے شیاؤ اے آئی اسسٹنٹ استعمال کیا گیا ہے جبکہ فریم پر ٹچ کنٹرولز بھی موجود ہیں، مگر اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

بنیادی طور پر شیاؤمی کے یہ گلاسز فیس بک کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے گئے رے بین گلاسز کو سخت ٹکر دے سکتے ہیں۔

مگر جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فی الحال کانسیپٹ ڈیوائس ہے اور عام صارفین کے لیے اس کی دستیابی کی تاریخ یا قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024