• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف پانچواں ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کیا، بی سی سی آئی

شائع September 13, 2021
انہوں نے اس فیصلے میں آنے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سیزن کا کوئی کردار ہونے کے تاثر کو رد کیا — فائل فوٹو / رائٹرز
انہوں نے اس فیصلے میں آنے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سیزن کا کوئی کردار ہونے کے تاثر کو رد کیا — فائل فوٹو / رائٹرز

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی کا کہنا ہے کہ ان کے کھلاڑیوں نے کورونا کے خدشات کے باعث انگلینڈ کے خلاف پانچواں و آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کیا۔

انہوں نے اس فیصلے میں آنے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سیزن کا کوئی کردار ہونے کے تاثر کو رد کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق گزشتہ جمعہ کو اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے آغاز سے محض دو گھنٹے قبل منسوخ کردیا گیا تھا، کیونکہ بھارتی ٹیم کے فزیوتھراپسٹ کا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

مہمان ٹیم کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

سورو گنگولی نے اخبار 'دی ٹیلی گراف' کو بتایا کہ 'کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کردیا ہے لیکن آپ انہیں مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے'۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ-19 کے پھیلاؤ کا خطرہ، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ منسوخ

انہوں نے کہا کہ 'فزیو یوگیش پرمار کا کھلاڑیوں سے قریبی رابطہ رہا ہے، وہ کھلاڑیوں میں آزادانہ گھل مل جاتے ہیں یہاں تک کے ان کے کورونا ٹیسٹ بھی کیے ہیں جبکہ یوگیش کھلاڑیوں کا مساج بھی کرتے رہے ہیں اور وہ ان کی روز مرہ کی زندگی کا حصہ تھے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'کھلاڑی، یوگیش کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹوٹ گئے ہیں، انہیں ڈر ہے کہ وہ بھی اس بیماری میں ضرور مبتلا ہوئے ہیں اور شدید خوفزدہ ہیں'۔

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی، آئی پی ایل سے قبل کورونا ٹیسٹ مثب آنے سے 'خوفزدہ' تھے۔

آئی پی ایل کا 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں دوبارہ آغاز ہوگا۔

تاہم انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سی او او ٹام ہیریسن کا کہنا تھا کہ میچ منسوخی کا آئی پی ایل سے کوئی تعلق نہیں ہے، سورو گنگولی نے بھی اس مؤقف کی تائید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ 'بی سی سی آئی کبھی بھی غیر ذمہ دارانہ بورڈ کا کردار ادا نہیں کرے گا، ہم دیگر بورڈز کا بھی احترام کرتے ہیں، جبکہ میچ اگلے سال کھیلے جانے کا امکان ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024