• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

واٹس ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ بیک اپ کا فیچر متعارف

شائع September 10, 2021
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

ویسے تو واٹس ایپ کے 2 ارب سے زائد صارفین کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر موجود ہے اور ان کے پیغامات کو کوئی نہیں پڑھ سکتا۔

مگر واٹس ایپ پر صارفین کا وہ ڈیٹا جو بیک اپ کے طور پر آن لائن کلاؤڈ سروس پر اپ لوڈ ہوتا ہے، وہ انکرپٹڈ نہیں ہوتا۔

مگر اب آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ایپس کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ بیک اپ کا فیچر صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ فیچر آپشنل ہوگا اور آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ میں کلائوڈ (اینڈرائیڈ پر گوگل ڈرائیو اور آئی او ایس پر آئی کلاؤڈ) پر آن لائن بیک اپ دینے کا مقصد یہ ہے کہ فون خراب یا چوری ہوجائے تو صارفین اپنا ڈیٹا فوری طور پر حاصل کرسکیں، مگر اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ابھی یہ پیغامات، فوٹوز، ویڈیوز اور دیگر کلاﺅڈ ٹیکنالوجی میں بغیر کسی تحفظ کے اسٹور ہوتے ہیں۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ڈیٹا بیک اپ کے فیچر کی آزمائش کئی ماہ سے جاری تھی اور اب جاکر اسے متعارف کرایا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صارفین کی جانب سے واٹس ایپ میسجز گو کلاؤڈ سروسز میں بیک اپ ڈیٹا کے طور پر محفوظ کیا جاتا ہے، کمپنی کو ان بیک اپ تک رسائی نہیں ہوتی۔

بیان میں بتایا گیا کہ یہ بیک اپ ڈیٹا کلاؤڈ اسٹوریج سروسز میں محفوظ ہوتا ہے مگر اب اگر کوئی صارف اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کا انتخاب کرے گا تو واٹس یا بیک اپ سروس پرووائڈر بھی اس تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

یعنی یہ واٹس ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ کی طرح بائی ڈیفالٹ نہیں بلکہ اسے صارفین کو خود ان ایبل کرنا ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کے یے اس نے انکرپشن کی اسٹوریج (encryption key storage) کا نیا نظام تیار کیا ہے جو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پر کام کرے گا۔

اس انکرپشن سسٹم کے تحت چیٹ بیک اپ کے لیے انکرپشن کی بنتی ہے اور صارف اس کی کو مینوئلی محفوظ کرسکتے ہیں یا پاس ورڈ سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

جب کوئی صارف پاس ورڈ کا انتخاب کرے گا تو یہ کی ایک بیک اپ کی والٹ میں اسٹور ہوجائے گی جو ہارڈویئر سیکیورٹی موڈیول (ایچ ایس ایم) پر مبنی ہے۔

جب اکاؤنٹ صارف کو بیک اپ تک رسائی کی ضرورت ہوگی تو وہ اس تک انکرپشن کی کے ذریعے رسائی حاصلل کرسکیں گے یا اپنا پاس ورڈ استعمال کرکے کی والٹ سے اپنی انکرپشن کی کو حاصل کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق صرف واٹس ایپ کو علم ہوگا کہ ایک کی ایچ ایس ایم میں موجود ہے مگر ہمیں بھی اس تک رسائی نہیں ہوگی۔

جب کوئی صارف بیک اپ تک رسائی حاصل کرے گا اور پاس ورڈ کا اندراج کرے گا تو شناخت کی تصدیق کے بعد بیک اپ کی والٹ کی جانب سے انکرپشن کی کو واپس واٹس ایپ پر بھیجا جائے گا، جس کو چیٹ بیک اپ ڈی کرپٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

واٹس ایپ کے مطابق اگر کوئی صارف 64 ہندسوں کی کی کا انتخاب کرے گا تو اسے بیک اپ تک رسائی کے لیے وہ ہندسے انٹر کرنا ہوں گے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر آپشنل ہوگا اور آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024