• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹی20 ورلڈ کپ: دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ کا اعلان، روی رام پال کی واپسی، سنیل نارائن باہر

شائع September 10, 2021
سنیل نارائن سی پی ایل اور آئی پی ایل میں سرگرم رہے ہیں تاہم وہ 2019 سے ویسٹ انڈیز کے لیے ایکشن میں نہیں آئے - فائل فوٹو:ٹوئٹر
سنیل نارائن سی پی ایل اور آئی پی ایل میں سرگرم رہے ہیں تاہم وہ 2019 سے ویسٹ انڈیز کے لیے ایکشن میں نہیں آئے - فائل فوٹو:ٹوئٹر

سری لنکا میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے تقریبا ایک دہائی بعد ویسٹ انڈیز کے باؤلر روی رام پال کو ٹورنامنٹ کے رواں سال ہونے والے ایڈیشن کے لیے ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہونے کے بعد اپنے اعزاز میں اضافہ کرنے کا موقع ملا ہے۔

ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ رام پال نے آخری مرتبہ نومبر 2015 میں ویسٹ انڈیز کے لیے ٹی ٹوئنٹی کھیلا تھا۔

لیڈ سلیکٹر راجر ہارپر نے ایک میڈیا ریلیز میں کہا کہ 'روی رام پال ایک انتہائی تجربہ کار باؤلر ہیں جنہوں نے گزشتہ سی جی انشورنس سپر 50 کپ اور موجودہ ہیرو سی کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'وہ پاور پلے اور درمیانی مرحلے میں مخالف ٹیم کی وکٹیں گرائیں گے اور ڈیتھ اوورز کے لیے ایک اور آپشن فراہم کریں گے'۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ روسٹن چیز نے دکھایا ہے کہ وہ ایک بہت ہی قابل ٹی 20 کھلاڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'روسٹن چیز نے 2020 میں سی پی ایل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اب تک 2021 ایڈیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، کم ڈاٹ بال کے ساتھ وہ ٹیم کے لیے بہترین ثابت ہوں گے'۔

سنیل نارائن سی پی ایل اور آئی پی ایل میں سرگرم رہے ہیں تاہم وہ 2019 سے ویسٹ انڈیز کے لیے ایکشن میں نہیں آئے جب انہوں نے قومی سلیکٹرز کو کہا تھا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ڈوین براوو جو 4 ستمبر کو سی پی ایل کے ایک میچ کے دوران کمر کی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور اس کے بعد سے وہ سی پی ایل میں نہیں کھیلے لیکن اب ان کا بھی انتخاب کرلیا گیا ہے۔

تیرا وے اوشانے تھامس، جو اس سال صرف دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں، نے سی پی ایل تیز باؤلنگ کراکر اپنی جگہ بنائی۔

تھامس نے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی تیز رفتار سے گیند کراکر کرس گیل کو بولڈ کیا تھا۔

اسکواڈ: کیرون پولارڈ (کپتان)، نکولس پوران (نائب کپتان)، فابین ایلن، ڈوین براوو، روسٹن چیز، آندرے فلیچر (وکٹ کیپر) ، کرس گیل، شمرون ہیٹمائر، ایون لیوس، اوبیڈ میک کوئے، روی رام پال، آندرے رسل، لینڈل سیمنز، اوشانے تھامس، ہیڈن والش جونیئر۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024