• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

ورلڈ کپ کیلئے جنوبی افریقی اسکواڈ سے ڈیو پلیسی اور عمران طاہر ڈراپ

شائع September 9, 2021
کرس مورس بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے— فائل فوٹو: اے ایف پی
کرس مورس بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے— فائل فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور سابق کپتان فاف ڈیو پلیسی اور عمران طاہر سمیت اہم کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

فاف ڈیو پلیسی نے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا اور عالمی ایونٹ کو ہدف قرار دیا تھا البتہ وہ گزشتہ سال دسمبر سے محدود اوورز کی کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی نہیں کر سکے۔

عمران طاہر نے 2019 ورلڈ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا اور ٹی20 کرکٹ کے لیے دستیاب تھے لیکن اسکواڈ میں ان کی شمولیت پر بھی غور نہیں کیا گیا۔

اسی طرح گزشتہ دو سال سے جنوبی افریقہ کی نمائندگی سے محروم فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر مرس مورس بھی متحدہ عرب امارات روانہ ہونے والے دستے کا حصہ نہیں ہوں گے۔

جنوبی افریقہ کرکٹ کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے کہا کہ ایجنٹس کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے فاف ڈیو پلیسی اور کرس مورس فرنچائز کرکٹ اور نیشنل ٹیم کی ذمے داریوں میں توازن برقرار نہیں رکھ سکے۔

انہوں نے کہاکہ عمران طاہر اچھی پرفارمنس دکھا رہے ہیں لیکن ہمارے نوجوان اسپنرز ایک عرصے سے ٹیم کے ساتھ موجود اور اچھا پرفارم کررہے ہیں لہٰذا ہم نے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں موقع دینے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تین اسپنرز تبریز شمسی، کیشپ مہاراج اور بیجورن فورچوئن شامل ہیں جبکہ جیارج لنڈے کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

جیارج لنڈے پر بیجورن فورچوئن کو فوقیت دینا حیران کن ہے کیونکہ گزشتہ کچھ عرصے سے لنڈے مسلسل ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں جس کی ایک مثال حالیہ دورہ ویسٹ انڈیز ہے جہاں اکثر میچوں میں لنڈے کو کھلایا گیا اور فورچوئن پانچ میں سے صرف ایک میچ کھیلے تھے۔

اسکواڈ کی قیادت ٹیمبا باووما کو سونپی گئی ہے جو فی الحال انجری کا شکار ہیں لیکن جنوبی افریقی کرکٹ حکام پرامید ہیں کہ وہ انجری سے بحال ہو کر ٹیم کی عالمی ایونٹ میں قیادت کر سکیں گے۔

اگر باووما بروقت فٹ نہ ہو سکے تو ممکنہ طور پر کیشپ مہاراج کو قیادت سونپی جائے گی جو دورہ سری لنکا میں بھی قائم مقام کپتان کی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مسائل سے دوچار جنوبی افریقی ٹیم کو اسسٹنٹ کوچ کی خدمات بھی میسر نہیں ہیں جو دورہ سری لنکا سے قبل مستعفی ہو گئے تھے البتہ امید ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل کوچ کا تقرر کردیا جائے گا۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ٹیمبا باووما(کپتان)، ایڈن مرکرم، کوئنٹن ڈی کوک، ویان مُلڈر، راسی وین ڈر ڈوسن، ریزا ہینڈرکس، ہنری کلاسن، ڈیوڈ ملر، ڈیوین پریٹوریس، بیجورن فورچوئین، کیشپ مہاراج، تبریز شمسی، لنگی نگیدی، کگیسو ربادا، اینرج نوکیا۔

ریزرو کھلاڑی

جیارج لنڈے، ایندائل فلکوایو اور لیزاد ولیمز

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024