رئیل می کے 8 سیریز کے 2 نئے مڈرینج اسمارٹ فونز متعارف
رئیل می نے 8 سیریز کے مزید 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔
بھارت میں ایک ایونٹ کے دوران رئیل می 8 ایس 5 جی اور رئیل می 8 آئی کو پیش کیا گیا۔
یہ دونوں مڈرینج فونز میڈیا ٹیک کے پراسیسر اور بڑی بیٹریوں سے لیس ہیں جبکہ ڈائنامک ریم ایکسپنشن کا فیچر بھی ان کا حصہ ہے۔
رئیل می 8 ایس 5 جی
یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس میں میڈیا ٹک کا ڈیمینسٹی 810 پراسیسر دیا گیا ہے جو 2.4 گیگا ہرٹز اسپیڈ کے ساتھ اوکٹا کور سی پی یو اور ایک مالی جی 57 جی پی یو سے لیس ہے۔
رئیل می 8 ایس میں 6 اور 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔
ڈسپلے میں پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔
فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔
دیگر فیچرز میں وائی فائی 802.11، بلیوٹوتھ 5.1 قابل ذکر ہیں جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے۔
فون کے بیک پر بظاہر 4 کیمروں کا سیٹ اپ نظر آتا ہے مگر اس یں 3 کیمرے ہیں، جبکہ چوتھا اے آئی کا اسٹیکر ہے۔
فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ (پورٹریٹ شاٹ) اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔
یہ فون 2 رنگوں میں 13 ستمبر سے دستیاب ہوگا جس کا 6 جی بی ریم والا ماڈل 245 ڈالرز (41 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم والا فون 270 ڈالرز (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔
رئیل می 8 آئی
رئیل می 8 آئی میں 6.6 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔
فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 96 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
اس فون میں بھی 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے مگر فاسٹ چارجنگ سپورٹ 18 واٹ کی ہے۔
فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔
فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر سائیڈ پر موجود ہے۔
یہ فون 14 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اس کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 190 ڈالرز (لگ بھگ 32 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 215 ڈالرز (36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔