• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ماڈل ولید صدیقی نے خاموشی سے نکاح کرلیا

شائع September 8, 2021
ولید صدیقی نے شریک حیات سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ولید صدیقی نے شریک حیات سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

متعدد فیشن شوز میں معروف برانڈز کی تشہیر کرنے والے ماڈل ولید صدیقی نے خاموشی سے نکاح کرلیا۔

ولید صدیقی نے ماڈلنگ کے علاوہ کچھ ٹی وی ڈراموں اور سیریل میں بھی معاون یا مختصر کردار ادا کیے ہیں۔

ولید صدیقی نے 2013 میں کم عمری میں ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور وہ اب تک پاکستان کے تقریباً تمام برانڈز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

ولید صدیقی نے 7 ستمبر کو تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے نکاح کرلیا، ساتھ ہی انہوں نے نکاح ہوجانے پر شکر بھی ادا کیا۔

ولید صدیقی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں اور ان کی شریک حیات کو سفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ماڈل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کی شریک حیات کا چہرہ نہیں دکھائی دے رہا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صرحا اصغر نے بھی خاموشی سے نکاح کرلیا

ولید صدیقی کی جانب سے نکاح کرنے کی تصدیق کرنے کے بعد متعدد ماڈلز اور اداکاروں نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

کئی شوبز شخصیات نے ولید صدیقی کی جانب سے خاموشی سے نکاح کیے جانے پر خوشگوار حیرت کا اظہار بھی کیا۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ولید صدیقی نے کس کے ساتھ نکاح کیا اور تقریب کہاں منعقد کی گئی؟

اس بات کی بھی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ابھی صرف انہوں نے نکاح کیا ہے یا انہوں نے باضابطہ طور پر شادی کرلی؟

مزید پڑھیں: ماڈل و اداکار عنایت خان نے خاموشی سے شادی کرلی

ماضی میں ولید صدیقی کے تعلقات مختلف ماڈلز و اداکاراؤں کے ساتھ رہے ہیں، وہ ہانیہ عامر کے بھی انتہائی قریب رہے ہیں۔

ماضی میں ہانیہ عامر اور ولید صدیقی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں، جن پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

ولید صدیقی کی طرح گزشتہ دو سال سے متعدد شوبز شخصیات، اداکاروں، ماڈلز و لکھاریوں نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سادگی سے نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔

ماضی میں ولید صدیقی اداکارہ ہانیہ عامر کے قریب رہ چکے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر
ماضی میں ولید صدیقی اداکارہ ہانیہ عامر کے قریب رہ چکے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024