• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

گیمنگ کے لیے شوقین افراد کیلئے طاقتور ترین اسمارٹ فون ریڈ میجک 6 ایس

شائع September 6, 2021
— فوٹو بشکریہ نوبیا
— فوٹو بشکریہ نوبیا

چین کی کمپنی نوبیا نے اپنے گیمنگ اسمارٹ فون سیریز ریڈ میجک 6 کا نیا فون متعارف کرا دیا ہے۔

ریڈ میجک 6 ایس پرو ریڈ میجک 6 اور 6 پرو کے مقابلے میں زیادہ طاقتور پراسیسر سے لیس ہے جبکہ زیادہ بہتر کولنگ اور ٹچ کنٹرولز بھی اس ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

ریڈ میجک 6 ایس پرو میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 888 پلس پراسیسر موجود ہے جبکہ ریڈ میجک 6 پرو میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا گیا تھا۔

اس نئے فون میں آئس 7.0 کولنگ سسٹم تیار کرکے نصب کیا گیا ہے جبکہ فیز چینج میٹریلز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ میٹریلز بیٹری کی حرارت کو اسٹور کرکے آہستگی سے خارج کرتے ہیں ۔

طویل المعیاد تھرمل منیجمنٹ کے لیے ایکٹیو کولنگ فین فون کا حصہ ہے۔

فون میں 6.8 انچ کا امولیڈ ڈسلے 165 ہرٹز ریفریش ریٹ (120، 90 اور 60 ہرٹز موڈز بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں) کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ اس کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس کا استعمال ہوا ہے۔

اسی طرح 720 ہرٹز کا نیا ملٹی فنگر ٹچ سیمپلنگ ریٹ بھی فون کا حصہ ہے۔

اس نئے فون میں 2 شولڈر ٹریگرز موجود ہیں جو 450 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ پر کام کرتے ہیں، فون کے بیک پر بھی ایک نیا ٹریگر نصب ہے۔

شولڈر ٹریگرز کے فنکشنز کے لیے ریڈ میجک کے گیمنگ سافٹ ویئر کو استعمال کیا گیا ہے۔

فنگرپرنٹ ڈسپلے بھی فون کے اندر نصب ہے جو دل کی دھڑکن کو شناخت کرسکتا ہے، درحقیقت یہ ہیلتھ ایپ نہیں بلکہ حفاظتی فیچر ہے تاکہ سنسر کو دھوکا دینا ناممکن ہوجائے۔

فون میں اسنیپ ڈراگون 888 پلس کے ساتھ 5 جی سپورٹ موجود ہے جو 7.5 جی بی پی ایس ڈاؤن لنک اور 3.0 جی بی پی ایس اپ لنک اسٹریمنگ اسپیڈ فراہم کرسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ نوبیا
فوٹو بشکریہ نوبیا

فون کے اندر 5050 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور بیٹری کو 0 سے 100 فیصد تک 65 منٹ میں چارج کیا جاسکتا ہے۔

فون میں ایک چارج سیپریشن موڈ بھی موجود ہے جو چارجنگ کے دوران حرارت کی شرح کو کم کرتی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور ایک ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ریڈ میجک او ایس 4.0 سے کیا گیا ہے۔

فون میں یو ایس بی سی پورٹ ایکسٹرنل مانیٹر کی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ نوبیا
فوٹو بشکریہ نوبیا

یہ فون 12 سے 16 جی بی ریم اور 128 جی بی سے 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 27 ستمبر سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا۔

اس کا 12 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 599 ڈالرز (ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 16 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 699 ڈالرز (ایک لاکھ 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024