• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

دنیا بھر میں انسٹاگرام سروس متاثر

شائع September 2, 2021
— شٹراسٹاک فوٹو
— شٹراسٹاک فوٹو

دنیا بھر میں متعدد صارفین فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کو کئی گھنٹوں سے استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

یہ تو واضح نہیں کہ کتنے افراد انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن ہونے سے متاثر ہوئے مگر متعدد صافین کی جانب سے اس کو رپورٹ کیا۔

انسٹاگرام سروس کا یہ مسئلہ پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجے سہ پہر کے قریب سامنے آیا تھا اور کئی گھنٹوں تک صارفین کو ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہوا۔

اس مسئلے کی وجہ تو ابھی معلوم نہیں ہوسکی مگر فیس بک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کمپنی اس سے آگاہ ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ گیا کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ کچھ افراد کو انسٹاگرام تک رسائی میں مسائل کا سامنا ہے، ہم صورتحال کو جلد از جلد معمول پر لانے کے لیے کام کررہے ہیں اور ہم اس پر معذرت خواہ ہیں۔

ڈاؤن ڈیٹکٹر کے مطابق انسٹاگرام کو اسی طرح کے مسئلے کا سامنا یکم ستمبر 2021 کو بھی ہوا مگر اسے فوری طور پر ٹھیک کرلیا گیا۔

ایسا 26 اور 27 اگست کو بھی 2 بار ہوا۔

مگر اس بار انسٹاگرام سروس کئی گھنٹوں سے متاثر ہے جس دوران کچھ افراد تو اسے استعمال کرپارہے ہیں مگر متعدد صارفین ایسے ہیں جن کو اس تک رسائی نہیں مل رہی۔

متعدد کی جانب سے رپورٹ کیا گیا کہ وہ اپنے نیوز فیڈ کو ریفریش نہیں کرپارہے جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ ایپ ہی اوپن نہیں ہورہی۔

اسی طرح دیگر افراد نے بتایا کہ وہ کمنٹس پوسٹ کرنے سے قاصر ہیں۔

انسٹاگرام کے ایک آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ میں بھی بتایا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ افراد کو ایپ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے اور ہم اسے ہر ممکن تیزی سے ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024