• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا پریانکا چوپڑا شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں؟

شائع August 29, 2021
پریانکا چوپڑا ان دنوں امریکی ویب سیریز 'سیٹاڈل' کی عکس بندی میں مصروف ہیں —فوٹو: انسٹاگرام
پریانکا چوپڑا ان دنوں امریکی ویب سیریز 'سیٹاڈل' کی عکس بندی میں مصروف ہیں —فوٹو: انسٹاگرام

سابق مس ورلڈ اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی آنے والی ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے گال اور ماتھے پر خون کے نشانات موجود ہیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں سے سوال کیا کہ کہ اس میں سے کون سا زخم اصلی اور کون سا نقلی ہے؟

— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

بعدازاں پریانکا چوپڑا نے اپنی اسٹوری میں ایک مداح کا جواب شیئر کیا جس نے کہا تھا کہ اداکارہ کے ماتھے پر موجود زخم نقلی جبکہ گال کا زخم اصلی ہے۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں مداح کے جواب کی تصحیح کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ماتھے کے موجود کٹ اصلی ہے جبکہ گال کا زخم نقلی ہے۔

— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا ان دنوں امریکی ویب سیریز 'سیٹاڈل' کی عکس بندی میں مصروف ہیں جسے روسو برادرز کی جانب سے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔

'سیٹاڈل' میں پریانکا چوپڑا ایک جاسوس کے کردار میں دکھائی دیں گی، اس ویب سیریز میں وہ گیم آف تھرونز کے اداکار رچرڈ میڈن کے ساتھ نظر آئیں گی۔

یہ ویب سیریز ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی جس میں پریانکا چوپڑا ویب سیریز ڈیبیو کررہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024