• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حکومت سندھ نے بھی مختلف شعبہ سے وابستہ افراد کیلئے ویکسین لگوانے کی ڈیڈ لائن دے دی

شائع August 28, 2021
24 اگست کو این سی او سی نے مختلف شعبہ جات  میں کام کرنے والے عملے سمیت دیگر لوگوں کے لیے ویکسینین لازمی قرار دی تھی— فائل فوٹو: رائٹرز
24 اگست کو این سی او سی نے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے عملے سمیت دیگر لوگوں کے لیے ویکسینین لازمی قرار دی تھی— فائل فوٹو: رائٹرز

حکومت سندھ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر نیا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت تدریسی اداروں، پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں اور ریسٹورنٹس جانے والوں کے لیے ویکسین سے متعلق ڈیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق شعبہ تدریس سے وابستہ تمام افراد بشمول اساتذہ، انتظامی و ٹرانسپورٹیشن کے عملے کو 30 ستمبر تک مکمل ویکسین کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں: 17 سال سے زائد عمر کے طلبہ کیلئے 15ستمبر تک ویکسین کی ایک خوراک لگوانا لازمی قرار

علاوہ ازیں اندورن یا بیرون ملک کے لیے فضائی مسافروں کو بھی 30 ستمبر تک مکمل ویکسین کرانے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر مقررہ تاریخ کے بعد مسافروں سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکومت سندھ کے مطابق ایسے تمام افراد جو 31 ستمبر تک کورونا ویکسین کی ایک خوراک اور 30 دستمبر تک مکمل ویکسینیشن نہیں کراتے انہیں شادی ہالز یا مالز میں داخل ہونے، ہوٹلز میں بکنگ کرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

علاوہ ازیں حکم نامے میں پابند کیا گیا کہ 17 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے 15 ستمبر تک ویکسین کی ایک خوراک جبکہ 15 اکتوبر تک ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 'وبا پر قابو پانے کیلئے این سی او سی کے مرکزی پلیٹ فارم سے فیصلے ضروری ہیں'

اس ضمن میں مزید کہا گیا کہ ٹرین، بسیں، وین، کوسٹرز، ٹیکسی، ہوم ڈیلیوری سے وابستہ عملے سمیت ریلوے یا بس اسٹاپ کے اطراف میں موجود کام کرنے والے افراد کے لیے بھی 15 ستمبر تک ویکسین کی ایک جبکہ 15 اکتوبر تک ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ عوامی نوعیت کے سرکاری یا نجی دفاتر، ٹرین یا بذریعہ روڈ سفر کرنے والوں کے لیے بھی 15 اکتوبر تک مکمل ویکسین لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ، نیشنل ہائی ویز، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، میٹرو، بی آر ٹی سمیت اورنج ٹرین کے مسافروں اور عملے کے لیے 30 ستمبر تک ویکسین کی ایک خوراک اور 31 اکتوبر تک مکمل ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

مزیدپڑھیں: اگست کے آخر تک بڑے شہروں کی 40 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کا ہدف ہے، اسد عمر

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ویکسینیشن مکمل نہ کروانے والے کو مقررہ تاریخ کے بعد ٹکٹ جاری نہیں کیا جائےگا۔

علاوہ ازیں نوٹ فکیشن میں کہا گیا کہ ریسٹورنٹ سمیت عوامی مقامات پر موجود لوگوں کی ویکسین کارڈ کا جائزہ لینے کی ذمہ داری متعلقہ سینٹر کے عملے پر عائد ہوگی۔

خیال رہے کہ 24 اگست کو این سی او سی نے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے عملے سمیت دیگر لوگوں کے لیے ویکسینین لازمی قرار دی تھی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر نے کہا تھا کہ 17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے 15 ستمبر تک ویکسین کی ایک خوراک لگوانا لازمی ہوگا، طلبا کے ٹرانسپورٹیشن عملے کے لیے 31 اگست تک ویکسینیشن لازمی ہوگی جبکہ 30 ستمبر کے بعد مکمل ویکسینیشن نہ ہونے پر اندورن یا بیرون ملک ہوائی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024