• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شیاؤمی کی جانب سے 15 ستمبر کو فلیگ شپ فونز متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع August 25, 2021
فونز کے کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ گیزمو چائنا
فونز کے کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ گیزمو چائنا

شیاؤمی کی جانب سے نئے فلیگ شپ می 11 ٹی سیریز کے فونز 15 ستمبر کو متعارف کرائے جائیں گے۔

شیاؤمی کی جانب سے 15 ستمبر کو ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے مگر یہ نہیں بتایا کہ اس میں کیا پیش کیا جائے گا، مگر زیادہ امکان یہی ہے کہ اس میں 11 ٹی سیریز کے فونز متعارف ہوں گے۔

شیاؤمی نے می برانڈنگ کو فونز سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے تو یہ درحقیقت کمپنی کے اولین فونز ہوں گے جن کو شیاؤمی 11 ٹی کہا جائے گا۔

اس سیریز کے فونز کی قیمتوں کی تفصیلات بھی لیک ہوئی ہیں۔

شیاؤمی 11 ٹی 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا جس کی قیمت بالترتیب 746 (ایک لاکھ 44 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 778 یورو (ایک لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

شیاؤمی 11 ٹی پرو بھی 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے ورژنز میں دستیاب ہوگا اور ان کی قیمت بالترتیب 896 (ایک لاکھ 73 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 929 یورو (ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

دیگر لیکس کے مطابق 11 ٹی پرو میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر ہوگا جو اوریجنل می 11 سیریز کا بھی حصہ تھا جبکہ 11 ٹی میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے۔

دونوں فونز دیگر حوالوں سے بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوں گے۔

پرو ماڈل میں بیٹری کے ساتھ 120 واٹ وائرڈ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہوگی جبکہ 11 ٹی میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ اس سے کم ہوگی۔

دونوں فونز میں 120 ہرٹز امولیڈ ڈسپلے ہوگا۔

شیاؤمی 11 ٹی میں 64 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور ٹیلی فوٹو کیمرا ہوگا۔

11 ٹی پرو کا کیمرا سیٹ اپ اس سے کچھ مختلف ہوسکتا ہے تاہم اس کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024