• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

رئیل می اپنا پہلا اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ متعارف کرانے کے لیے تیار

شائع August 23, 2021
کمپنی نے ایک ایونٹ میں اس کا اشارہ بھی دیا تھا — فوٹو بشکریہ گیزمو چائنا
کمپنی نے ایک ایونٹ میں اس کا اشارہ بھی دیا تھا — فوٹو بشکریہ گیزمو چائنا

رئیل می نے حال ہی میں اپنا پہلا لیپ ٹاپ متعارف کرایا تھا اور اب کمپنی اپنا پہلا اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

درحقیقت کمپنی کی جانب سے لیپ ٹاپ کو متعارف کراتے ہوئے ایونٹ کے آخر میں ٹیبلیٹ رئیل می پیڈ کا اشارہ دیا گیا تھا۔

چینی کمپنی کی جانب سے پہلے ہی تصدیق کی جاچکی ہے کہ اس ٹیبلیٹ میں امولیڈ ڈسپلے موجود ہوگا۔

اب ایک نئی رپورٹ میں اس اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رئیل می پیڈ میں 10.4 انچ کا امویڈ ڈسپلے ہوگا جبکہ 7100 ایم اے ایچ بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہوگی۔

یہ ٹیبلیٹ بیک پر سنگل کیمرے سے لیس ہوگا جبکہ کواڈ اسپیکرز بھی اس کا حصہ ہوں گے۔

کچھ عرصے پہلے کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹیبلیٹ کا بیک کیمرا 8 میگا پکسل کا ہوگا جس میں آٹوفوکس فیچر موجود ہوگا، جبکہ فرنٹ پر بھی فکسڈ فوکس والا 8 میگا پکسل کیمرا ہوگا۔

اس ٹیبلیٹ میں ممکنہ طور پر 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہوسکتی ہے۔

ابھی یہ معلوم نہیں کہ ٹیبلیٹ میں پراسیسر کونسا ہوگا جبکہ 5 جی سپورٹ دی جائے گی یا نہیں۔

یہ بھی امکان ہے کہ رئیل می پیڈ میں اسٹائلوس سپورٹ بھی دی جاسکتی ہے۔

رئیل می کی جانب سے پہلا اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024