• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شیاؤمی مزید 2 فلیگ شپ فونز متعارف کرانے کے لیے تیار

شائع August 22, 2021
فروری میں متعارف کرایا گیا می 11 — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فروری میں متعارف کرایا گیا می 11 — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی نے 11 اگست کو می مکس 4 متعارف کرایا تھا اور اب یہ کمپنی جلد ایک بار پھر فلیگ شپ فونز پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

شیاؤمی کی جانب سے ستمبر میں می 11 سیریز کے اپ ڈیٹ ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے جو قیمت کے لحاظ سے می 11 فونز سے کافی سستے ہوں گے۔

می 11 سیریز کو فروری 2021 کو متعارف کرایا گیا تھا۔

شیاؤمی می 11 ٹی سیریز ممکنہ طور پر 2 اسمارٹ فونز پر مشتمل ہوگی۔

ان فونز کی تفصیلات بھی لیک ہوکر سامنے آئی ہیں جن کے مطابق می 11 ٹی اور می 11 ٹی پرو کو متعارف کرایا جائے گا۔

می 11 ٹی میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ 120 ریفریش ریٹ اسکرین استعمال کی جائے گی۔

فون کے بیک پر 64 میگا پکسل مین کیمرا ہوگا جبکہ مجموعی طور پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا۔

می 11 ٹی پرو کے فیچرز کافی حد تک می مکس 4 سے ملتے جلتے ہوں گے۔

یہ اسمارٹ فون 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والے او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوگا جس کے ساتھ اسنیپ ڈراگون 888/888 پلس پراسیسر ہوسکتا ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

اس کا کیمرا سیٹ اپ ممکنہ طور پر 11 ٹی سے ہی ملتا جلتا ہوگا مگر مین کیمرا مختلف ہوسکتا ہے۔

شیاؤمی کی جانب سے یہ نئے فلیگ شپ فونز ستمبر کے آخری عشرے میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024