• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

موٹرولا کا نیا فلیگ شپ فون ایج (2021) پیش

شائع August 21, 2021
موٹرولا ایج — فوٹو بشکریہ موٹرولا
موٹرولا ایج — فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

موٹرولا ایج (2021) 23 اگست سے صارفین کو دستیاب ہوگا اور اسے سب سے پہلے امریکا میں پیش کیا جارہا ہے۔

ڈیزائن کے لحاظ سے یہ فون حال میں متعارف کرائے گئے ایج 20 سے ملتا جلتا ہے، مگر اس نئے فون میں نچلے حصے میں بیزل کافی نمایاں ہے۔

موٹرولا ایج میں 6.8 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فون میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

موٹرولا ایج (2021) اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر سے لیس فون ہے جس میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ کمپیوٹر سے انٹریکشن کے لیے موٹرولا ریڈی سافٹ ویئر پلیٹ فارم دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

فون کی بیٹری 5000 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

موٹرولا ایج میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

فون کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈٰپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

صارفین کو فون خریدنے کے لیے 700 ڈالرز (ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔

یہ نیا فون گزشتہ سال کے ایج ماڈل سے بہتر ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 765، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی تھی۔

اسی طرح بیک پر 4 کیمرے تھے مگر مین کیمرا 64 میگا پکسل کا تھا جس کے ساتھ 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا، 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور ٹائم آف فلائٹ سنسر دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024