• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسکارلٹ جانسن کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

شائع August 19, 2021
جوڑے نے اکتوبر 2020 میں شادی کی تھی—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
جوڑے نے اکتوبر 2020 میں شادی کی تھی—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

ہولی وڈ اداکارہ 36 سالہ اسکارلٹ جانسن اور ٹی وی میزبان و کامیڈین 39 سالہ کولن جوسٹ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے چند ہفتے قبل ہی حمل کی تصدیق کی تھی۔

کولن جوسٹ اور اسکارلٹ جانسن نے چند سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد اکتوبر 2020 میں سادگی سے شادی کی تھی اور جولائی میں ہی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کیے جانے کے چند ہفتوں بعد ہی اب جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اسکارلٹ جانسن کے شوہر کامیڈین کولن جوسٹ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

کولن جوسٹ نے 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب کو مختصر پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام کوسمو رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکارلٹ جانسن کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

یہ واضح نہیں ہے کہ جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش کب ہوئی، تاہم کولن جوسٹ نے 18 اگست کو پوسٹ شیئر کی، ساتھ ہی ان کی جانب سے مزاحیہ انداز میں پوسٹ کیے جانے پر مداح تذبذب کا شکار بھی رہے اور ان سے سوال کیا کہ کیا واقعی ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے یا وہ مذاق کر رہے ہیں؟

اے پی کے مطابق کولن جوسٹ کی جانب سے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کیے جانے سے قبل پیپلز میگزین نے دعویٰ کیا تھا کہ اسکارلٹ جانسن کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی، تاہم میگزین کی رپورٹ کو کئی لوگوں نے مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔

جولائی کے آغاز میں یہ خبریں آئی تھیں کہ جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے—فائل فوٹو: وائر امیجز
جولائی کے آغاز میں یہ خبریں آئی تھیں کہ جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے—فائل فوٹو: وائر امیجز

میگزین کی جانب سے خبر دیے جانے کےبعد اسکارلٹ جانسن کے شوہر نے اپنی پوسٹ میں تصدیق کی کہ وہ پہلے بچے کی والد بن گئے۔

اگرچہ کولن جوسٹ پہلی بار بچے کے والد بنے ہیں، تاہم اسکارلٹ جانسن پہلے بھی والدہ بن چکی تھیں، اداکارہ پہلی بار 2014 میں بیٹی کی ماں بنی تھیں۔

مزید پڑھیں: اسکارلٹ جانسن نے خاموشی سے تیسری شادی کرلی

اسکارلٹ جانسن پہلی بار دوسری شادی کے دوران ماں بنی تھیں، انہوں نے فرانسیسی صحافی و فوٹوگرافر ومین ڈیوریک سے 2012 میں دوسری شادی کی اور 2014 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام انہوں نے روز رکھا۔

اداکارہ نے پہلی شادی 2008 میں کینیڈین اسٹار و ہولی وڈ اداکار ریان رونلڈس سے کی تھی مگر بدقسمتی سے ان کی پہلی شادی 2 سال بعد 2010 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

اسکارلٹ جانسن نے پہلی دونوں شادیوں کی ناکامی کے بعد تقریبا 5 سال تک شادی نہیں کی اور اکتوبر 2020 میں انہوں نے تیسری شادی کی اور اب وہ دوسری مرتبہ ماں بن گئیں۔

اداکارہ کا شمار ہولی وڈ کی مقبول ترین اور زیادہ کمائی کرنے والی اداکارائوں میں ہوتا ہے، حال ہی میں ان کی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم بلیک وڈو ریلیز ہوئی تھی، جس کی وہ شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔

کولن جوسٹ اور اسکارلٹ جانسن نے مئی 2019 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز
کولن جوسٹ اور اسکارلٹ جانسن نے مئی 2019 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز

تبصرے (1) بند ہیں

Kashif Aug 19, 2021 05:34pm
ڈان نیوز کو اپنا اقدار کی حفاظت اور معیاری خبروں کی فراہمی کی پالیسی کے طرف واپس جانا چاہیے۔ پیدائش کی خبریں اور مبارکبادیں دینا، داءیوں وغیرہ کے پاس رہنے دیں ن

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024