• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میڈونا کے تمام گانے دوبارہ ریلیز ہوں گے

شائع August 18, 2021
میڈونا نے 40 سال قبل گلوکاری کا آغاز کیا تھا—فائل فوٹو: رائٹرز
میڈونا نے 40 سال قبل گلوکاری کا آغاز کیا تھا—فائل فوٹو: رائٹرز

گزشتہ صدی کی 25 بااثر خواتین میں شمار رہنے والی اور دنیا کی معروف ترین اور موسیقی کی دنیا کی 'رانی' کہلائی جانے والی امریکی گلوکارہ، اداکارہ، و موسیقار 63 سالہ میڈونا کے تمام گانے دوبارہ ریلیز کیے جائیں گے۔

کم از کم 7 گریمی ایوارڈز جیتنے والی میڈونا نے گلوکاری کا آغاز 1980 کے بعد کیا تھا اور اب تک وہ درجنوں گیت ریلیز کر چکی ہیں لیکن اب دوبارہ ان کے تمام گانوں کو وارنر برادرز میوزک کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میڈونا اور میوزک کی دنیا کی تیسری بڑی کمپنی وارنر میوزک کے درمیان گلوکارہ کے تمام گانے دوبارہ سے ریلیز کرنے کا معاہدہ نامعلوم رقم کے عوض طے پا گیا۔

معاہدے کے تحت وارنر میوزک میڈونا کے تمام گانوں کو ترتیب وار ریلیز کرے گا اور ممکنہ طور پر آئندہ سال گلوکارہ کا پہلا میوزک ایلبم یا سنگل گانا دوبارہ ریلیز کیا جائے گا۔

میڈونا کا پہلا گانا بھی وارنر میوزک نے 40 سال قبل ریلیز کیا تھا—فوٹو: اے اسٹاک
میڈونا کا پہلا گانا بھی وارنر میوزک نے 40 سال قبل ریلیز کیا تھا—فوٹو: اے اسٹاک

یہ واضح نہیں کہ میڈونا اور کمپنی کے درمیان کتنی رقم کے عوض یا کن شرائط پر معاہدہ ہوا ہے لیکن گلوکارہ نے معاہدے کی تصدیق کی ہے۔

میڈونا کی جانب سے وارنر میوزک کے ساتھ دیگر معروف اور ایوارڈ یافتہ گلوکار بھی اپنے گانوں کو دوبارہ ریلیز کرنے کے معاہدے کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: میڈونا اور مائلی سائرس نے شو منسوخ کردیے

حالیہ چند سالوں میں امریکی، برطانوی و یورپی گلوکار اپنے تمام گانوں کو یا تو فروخت کر رہے ہیں یا پھر انہیں دوبارہ ریلیز کرنے کے معاہدے کر رہے ہیں، میڈونا سے قبل باب ڈیلن سمیت چند شہرہ آفاق گلوکاروں نے اپنے تمام گیت فروخت کردیے تھے۔

میڈونا کا بطور گلوکارہ پہلا گانا بھی 1982 میں وارنر میوزک نے ریلیز کیا تھا اور کمپنی کے ساتھ گلوکارہ گزشتہ 40 سال کے دوران مختلف منصوبوں میں کام کرتی دکھائی دیں۔

میڈونا نے وارنر برادرز کے ساتھ معاہدہ ہوجانے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کے پرانے گانوں کو جدید انداز میں نئی نسل کے لیے پیش کیا جائے گا۔

گلوکارہ اپنی بڑی بیٹیوں کے ہمراہ—فوٹو: شٹر اسٹاک
گلوکارہ اپنی بڑی بیٹیوں کے ہمراہ—فوٹو: شٹر اسٹاک

میڈونا کی جانب سے وارنر میوزک کے ساتھ ایک ایسے وقت میں معاہدہ کیا گیا ہے جب کہ وہ اپنی 63 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

میڈونا کا شمار نہ صرف دنیا کی مقبول ترین گلوکاراؤں بلکہ اداکاراؤں اور کاروباری خواتین میں بھی ہوتا ہے اور ساتھ ہی وہ امیر ترین خاتون بھی ہیں۔

میڈونا امریکی ریاست مشی گن میں اگست 1958 میں پیدا ہوئیں اور چند سال بعد موسیقی اور رقص کی تربیت کے لیے نیویارک منتقل ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: مجھے کورونا ہوگیا تھا لیکن اب صحت مند ہوں، میڈونا

میڈونا نے 1980 میں کیریئر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے امریکا کے بعد یورپ اور پھر دنیا بھر میں مشہور ہوگئیں اور انہیں ’پاپ موسیقی کی ملکہ‘ کہا جانے لگا اور انہوں نے انتہائی پرتعیش، رنگین اور پرکیف زندگی گزاری اور انہوں نے دنیا میں فیشن کے نت نئے ٹرینڈز متعارف کرائے۔

میڈونا نے پہلی شادی 1985 میں اپنے کیریئر کے آغاز اور ہولی وڈ میں انٹری کے وقت اداکارہ سین جسٹن پین سے کی لیکن 4 سال بعد 1989 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

انہوں نے دوسری شادی 2000 میں فلم پروڈیوسر و ہدایت کار اسٹارٹ رچی سے کی اور دونوں کی شادی 8 سال چلنے کے بعد 2008 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

میڈونا نے دو شادیاں کیں تاہم ان کے تعلقات متعدد اداکاروں اور گلوکاروں سمیت صنعت کاروں سے بھی رہے اور حالیہ سالوں میں وہ خود سے 36 سال کم عمر لڑکے کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کب تک میڈونا کے گانوں کو دوبارہ ریلیز کرنا شروع کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
یہ واضح نہیں ہے کب تک میڈونا کے گانوں کو دوبارہ ریلیز کرنا شروع کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024