• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آنر کا نیا مڈرینج فون ایکس 20 فائیو جی متعارف

شائع August 14, 2021
— فوٹو بشکریہ آنر
— فوٹو بشکریہ آنر

آنر نے 12 اگست کو فلیگ شپ میجک 3 سیریز کے فونز پیش کیے اور اب ایکس 20 فائیو جی متعارف کرا دیا۔

آنر ایکس 20 میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر دیا گیاہے۔

یہ فون 6 سے 8 جی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

مگر اس میں ورچوئل ریم ایکسپنشن کی سہولت بھی موجود ہے جس سے اضافی 2 جی بی ریم پاور فون کو میسر ہوتی ہے۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

فون میں اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج کمپنی نے اپنے میجک یو آئی 4.2 سے کیا ہے۔

فون میں 6.67 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فرنٹ پر کیپسول کی شکل کے پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر سرکولر آئی لینڈ ڈیزائن میں 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق فون میں ڈبل سائیڈڈ سپورٹ دی گئی ہے جس سے فرنٹ اور بیک کیمروں سے بیک وقت ویڈیو ریکارڈنگ کی جاسکتی ہے۔

آنر ایکس 20 فائیو جی میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے اور 15 منٹ میں 50 فیصد بیٹری چارج کی جاسکتی ہے۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1899 یوآن (48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 2199 یوآن اور 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2499 یوآن میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024