• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹوئٹر نے اپنی ویب سائٹ کو ری ڈیزائن کردیا

شائع August 12, 2021
ٹوئٹر نے سائٹ کے لیے اپنا فونٹ خود تیار کیا ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
ٹوئٹر نے سائٹ کے لیے اپنا فونٹ خود تیار کیا ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

اگر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر آپ کو کچھ بدلی ہوئی نظر آرہی ہے مگر تبدیلی سمجھ نہیں آرہی تو یہ آپ کی آنکھوں کا دھوکا نہیں۔

درحقیقت ٹوئٹر نے 11 اگست کو اپنی ویب سائٹ کا نیا ڈیزائن متعارف کرا دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس نئے ڈیزائن میں ایک نیا فونٹ، ہائر کنٹراسٹ کلرز کے اضافے ساتھ ساتھ آنکھوں کے لیے اسے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ ان تبدیلیوں کا مقصد لوگوں کے لیے اسکرولنگ کو زیادہ آسان بنانا ہے۔

ٹوئٹر ڈیزائن کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ 'ہوسکتا ہے کہ پہلے تو یہ کچھ عجیب لگے، مگر یہ اپ ڈیٹس ہمیں زیادہ قابل رسائی، منفرد اور آپ کو اپنی بات پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کریں گی'۔

سوشل نیٹ ورکس کی جانب سے ویب سائٹس پر فیچرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے، جیسے لائیو ویڈیو، شاپنگ اور دیگر، جس کے نتیجے میں کچھ افراد کے لیے ان سائٹس پر نیوی گیشن مشکل ہوجاتی ہے۔

تو یہ حیران کن نہیں کہ کمپنیاں جیسے ٹوئٹر کی جانب سے سائٹس کو زیادہ صاف بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق اس نے پہلی مرتبہ اپنا فونٹ خود تیار کیا ہے جسے 'چرپ (Chirp)' کا نام دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے کمپنی کی جانب سے ایس ایف پرو، روبوٹو اور ہیلویٹک نیو کو اس سوشل میڈیا نیٹ ورک پر بطور ٹائپ فیس استعمال کیا جاچکا ہے۔

ٹوئٹر نے مزید بتایا کہ تمام ویسٹرن لینگوئج ٹیکسٹ لیفٹ الائن ہوگا، اس تبدیلی سے صارفین کے لیے سائٹ پر اسکرولنگ کے دوران تحریر کو آسانی سے پڑھنے میں مدد ملے گی۔

اس تبدیلی کو کچھ ٹوئٹر صارفین نے زیادہ پسند نہیں کیا اور انہوں نے نئے فونٹ کو 'بدصورت' قرار دیا ہے۔

سائٹ کے رنگوں میں بھی بلیو کو کم کرکے کنٹراسٹ بڑھا دیا گیا ہے تاکہ تصاویر اور ویڈیوز زیادہ نمایاں ہوسکیں۔

اسی طرح گرے بیک گراؤنڈ کو بھی گھٹایا گیا ہے اور اسپیس کو بڑھایا گیا ہے تاکہ ٹیکسٹ کو پڑھنا آسان ہوسکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024