• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شیاؤمی کا اب تک کا سب سے بہترین فون می مکس 4

شائع August 10, 2021
شیاؤمی می مکس 4 اس کمپنی کا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرا فون ہے — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
شیاؤمی می مکس 4 اس کمپنی کا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرا فون ہے — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

می مکس 3 کانسیپٹ فون کو متعارف کرانے کے لگ بھگ 3 سال بعد اس کا حقیقی جانشین سامنے آگیا ہے جو شیاؤمی کا اب تک کا سب سے بہترین فون بھی ہے۔

شیاؤمی می مکس 4 کو متعارف کرا دیا گیا ہے جو اس کمپنی کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں سیلفی کیمرا ڈسپلے کے اندر چھپا ہے۔

کمپنی نے اس ٹیکنالوجی کے لیے کیمرا انڈر پینل کی اصطلاح استعمال کی ہے۔

فون کی سب سے بڑی پیشرفت 6.67 انچ کے خم ایجز والے ڈسپلے کے اندر چھپا 20 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہی ہے جو 1.6 µm سائز پکسلز کے ساتھ ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

کیمرے والے حصے میں پکسلز کو درست رکھنے کے لیے کمپنی نے ایک نئے لچکدار ڈسپلے کو استعمال کرتے ہوئے سرکٹ کو ہر ممکن حد تک شفاف کیا تاکہ روشنی سیلفی کیمرا سنسر تک پہنچ سکے۔

شیاؤمی نے ایک نیا مائیکرو ڈائمنڈ پکسل پیٹرن استعمال کرتے ہوئے اسے الگورتھمز سے منسلک کیا تاکہ روشنی کا انعطاف کم از کم ہوسکے جبکہ کیمرے کے اوپر اسکرین پر ٹیکسٹ کو آسانی سے پڑھا جاسکے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

ڈسپلے کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس وکٹس کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن سپورٹ موجود ہے۔

می مکس 4 میں سرامکس بیک موجود ہے جبکہ یہ وائٹ، بلیک اور گرے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

فون کے اندر نیا اسنیپ ڈراگون 888 پلس پراسیسر موجود ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 512 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔

می مکس 4 میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 120 واٹ وائرڈ چارنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جو بیٹری کو صرف 21 منٹ میں مکمل چارج کرسکتی ہے جبکہ 50 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ سے فون کی مکمل چارجنگ 45 منٹ میں ہوسکے گی۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

فون کا ایک اور خاص فیچر الٹرا وائیڈ بینڈ ہے جو پوزیشننگ ڈیٹا اور اسمارٹ ڈیوائس کنٹرولز کو بہتر بناتا ہے۔

می مکس 4 کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جس میں 1/1.33 انچ سنسر آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے ساتھ ہے۔

دوسرا 50 میگا پکسل پیری اسکوپ کیمرا ہے جو 5 ایکس آپٹیکل زوم اور 120 ایم ایم فوکل لینتھ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

تیسرا 13 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا فری فارم لینس کے ساتھ ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی کا یہ نیا فلیگ شپ فون سب سے پہلے چین میں 16 اگست سے دستیاب ہوگا جس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 4999 یوآن (ایک لاکھ 26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والا ورژن خریدنے کے لیے 6299 یوآن (ایک لاکھ 59 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔

چین سے باہر دیگر ممالک میں فون کی دستیابی کے حوالے سے فی الحال کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024