• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان، روس ٹیلر ڈراپ

شائع August 10, 2021
نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے گروپ2 میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ موجود ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے گروپ2 میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ موجود ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور حیران کن طور پر تجربہ کار روس ٹیلر کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

نیوزی لینڈ نے رواں سال متحدہ عرب امارات میں شیڈول کھیل کے سب سے چھوٹے فارمیٹ کے ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں کئی دلچسپ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اسکواڈ میں 102 انٹرنیشنل ٹی20 میچز کا تجربہ رکھنے والے روس ٹیلر کو شامل نہیں کیا گیا جس کے ساتھ ہی ممکنہ طور پر ان کے ٹی20 کیریئر کا اختتام بھی ہو گیا ہے۔

اسکواڈ سے کولن ڈی گرینڈ ہوم اور فن ایلن کو بھی ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے کو متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے اور کسی کھلاڑی کی انجری کی صورت میں انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

2014 اور 2016 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں ہانک کانگ کی نمائندگی کرنے والے مارک چیپمین کو بھی عالمی ایونٹ کے لیے کیویز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021: پاکستان، بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

متحدہ عرب امارات کی اسپنرز کے لیے سازگار وکٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 15 رکنی دستے میں مچل سینٹنر اور اش سودھی کے ساتھ ساتھ اسپن آل راؤنڈر ٹوڈ ایسٹل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فاسٹ باؤلنگ کی ذمے داری ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤدھی، کائل جیمیسن اور لوکی فرگیوسن کے مضبوط کاندھوں پر ہوگی جبکہ وکٹ کیپرز میں ٹم سیفرٹ اور گلین فلپس دونوں ہی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں موجود ہے جہاں اسے پاکستان، بھارت اور افغانستان کے ساتھ ساتھ دو کوالیفائرز کا چیلنج بھی درپیش ہو گا۔

ایونٹ کے لیے نیوزی لینڈ کا اسکواڈ ان کھلاڑوں پر مشتمل ہے۔

کین ولیمسن (کپتان)، مارک چیمپین، ڈیون کونوے، مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، گلین فلپس، ٹم سیفرٹ، ٹوڈ ایسٹل، جمی نیشام، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگیوسن، ٹم ساؤدھی، مچل سینٹنر، اش سودھی، کائل جیمیسن اور ایڈم ملنے(متبادل)۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024