• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

شیاؤمی کے پہلے انڈر ڈسپلے کیمرا فون کی تمام تر تفصیلات لیک

شائع August 9, 2021
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی کی جانب سے 10 اگست کو ایک بڑے ایونٹ کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں می مکس 4 اور می پیڈ 5 ٹیبلیٹ متعارف کرائے جائیں گے۔

می مکس 4 شیاؤمی کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں سیلفی کیمرا اسکرین کے اندر نصب ہوگا اور کمپنی نے 2 نئے ٹیزر جاری کرکے اس ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا ہے۔

می مکس 4 کے کیس کی لیک فوٹو سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس میں می 11 الٹرا جیسا رئیر ڈسپلے نہیں ہوگا۔

درحقیقت فون کے متعارف ہونے سے ایک دن قبل اس کی تمام تر تفصیلات بھی لیک ہوگئی ہیں۔

ان تفصیلات کے مطابق می مکس 4 میں 6.67 انچ کا بیزل لیس ڈسپلے ہوگا جو امولیڈ پینل پر مشتمل ہوگا جبکہ 2400x1080 ریزولوشن سپورٹ ہوگی۔

فون کے اندر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 888 پلس پراسیسر موود ہوگا جس کی اے آئی کمپیوٹنگ پاور 23 فیصد زیادہ ہوگی۔

یہ اسمارٹ فون 4500 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس ہوگا جس کے ساتھ 120 واٹ وائرڈ اور 50 سے 80 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ دی جائے گی۔

دیگر فیچرز میں ڈوئل اسٹیریو اسپیکرز قابل ذکر ہے جس ک ساتھ ہائی ریزولوشن آڈیو سپورٹ موجود ہوگی۔

می مکس 4 میں 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی جائے گی جبکہ اسکرین کے اندر چھپا کیمرا 20 میگا پکسل کا ہوگا اور فنگرپرنٹ اسکینر بھی ڈسپلے میں نصب ہوگا۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہوگا جو او آئی ایس آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن، 7 پی لینس، 24 ایم ایم فوکل لینتھ، 4 ان 1 فیوژن لارج پکسلز جیسے فیچرز موجود ہوں گے۔

اس سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل سپر وائیڈ اینگل کیمرا 120 فیلڈ آف ویو کے ساتھ ہوگا جبکہ تیسرا 8 میگا پکسل پیری اسکوپ کیمرا ہوگا جس ک ساتھ 5 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت موجود ہوگی۔

جہاں تک می پیڈ 5 ٹیبلیٹ کی بات ہے تو اس میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر ہوگا جبکہ ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا جائے گا۔

یہ دونوں ڈیوائسز سب سے پہلے چین میں متعارف کرائی جائیں گی جن کی قیمتیں بھی 10 اگست کو ایونٹ کے موقع پر سامنے آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024