• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مسلم فتوحات پر بنی بھارتی سیریز ’دی امپائر'، دیسی 'گیم آف تھرونز‘ قرار

شائع August 9, 2021
دی امپائر کو 27 اگست کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
دی امپائر کو 27 اگست کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

جلد ہی ریلیز ہونے والی مسلم فتوحات پر بنائی گئی بھارتی ویب سیریز ’دی امپائر‘ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد شائقین اسے دیسی ’گیم آف تھرونز‘ قرار دے رہے ہیں۔

’گیم آف تھرونز‘ شہرہ آفاق فنٹیسی امریکی ٹی وی سیریز ہے جو دنیا بھر میں یکساں مقبول ہے اور اس کی کہانی بادشاہت اور ریاستوں کے خاندانوں کے درمیان لڑائی کے گرد گھومتی ہے۔

تاریخ اور خصوصاً مسلم فتوحات پر بنے متعدد بھارتی ڈراموں اور فلموں پر ’گیم آف تھرونز‘ کی کاپی کا الزام لگایا جاتا رہا ہے لیکن جلد ہی ریلیز ہونے والی ایک ویب سیریز کو شہرہ آفاق ڈرامے کا دیسی ورژن قرار دیا جا رہا ہے۔

زیادہ تر لوگوں نے ٹوئٹر پر بھارتی ویب سیریز کے مناظر اور ٹریلر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ’دی امپائر‘ دیکھ کر ’گیم آف تھرونز‘ یاد آگیا۔

جہاں مداحوں نے ویب سیریز کو امریکی شہرہ آفاق سیریز کی کاپی کہا، وہیں بعض لوگوں نے اسے بولی وڈ فلموں پدماوت اور باجی راؤ مستانی کی نقل بھی قرار دیا۔

’دی امپائر‘ کی کہانی مسلم فتوحات کے گرد گھومتی ہے اور اس کی کہانی معروف ناول نگار الیکس رتھرفورڈ کے شہرہ آفاق ناول ’امپائرآف دی مغل‘ سے ماخوذ ہے۔

’دی امپائر‘ میں مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کی فتوحات اور دور حکمرانی کو دکھایا گیا ہے۔

ویب سیریز میں ظہیر الدین بابر کا کردار کنال کپور نے ادا کیا ہے جب کہ ہمایوں کا کردار ادتیا سیل نے کیا ہے۔

ویب سیریز میں شبانہ اعظمی اور ڈینو موریا سمیت کئی اداکاروں نے کردار ادا کیے ہیں اور اس کے جاری کیے گئے ٹریلر کو دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ ڈراما سیریز نہ صرف ’گیم آف تھرونز‘ کی کاپی ہے بلکہ اس کے مناظر تاریخ پر بنے دیگر ڈراموں اور سیریز سے مشابہہ بنائے گئے ہیں۔

سیریز کے ٹریلر میں ظہیر الدین بابر کے کردار اسمیت ہمایوں اور خانزادہ بیگم اور محمد شیبانی کے کردار بھی دکھائے گئے ہیں۔

’دی امپائر‘ کی ڈرامائی تشکیل نکھل اڈوانی نے دی ہے جب کہ اس کی ہدایات متکشارا کمار نے دی ہیں اور اسے 27 اگست کو ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024