• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

علیزے شاہ اور خوشحال خان 'لیکن' میں ساتھ نظر آئیں گے

شائع August 8, 2021
خوشحال خان کے ساتھ نئے پروجیکٹ کا اعلان علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مختلف پوسٹس کے ذریعے کیا — فوٹو: انسٹاگرام
خوشحال خان کے ساتھ نئے پروجیکٹ کا اعلان علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مختلف پوسٹس کے ذریعے کیا — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ چھوٹی اسکرین پر ویب سیریز 'مڈ سمر کیوس' سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے خوشحال خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

خوشحال خان کے ساتھ نئے پروجیکٹ کا اعلان علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مختلف پوسٹس کے ذریعے کیا۔

دونوں اداکار ڈراما سیریل 'لیکن' میں ساتھ نظر آئیں گے جو اداکارہ کے مطابق جلد شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: علیزے شاہ کا جلد کے مسائل کی شکار خواتین کے لیے پیغام

مداحوں کی جانب سے علیزے شاہ اور خوشحال خان کی تصاویر دیکھنے کے بعد اس نئی آن اسکرین جوڑی کو ساتھ دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ اسکرین پر لمبے بالوں کے ساتھ نظر آرہی ہیں جس پر مداح بھی حیران ہیں کہ ان کے بال اتنی جلدی لمبے کیسے ہوگئے کیونکہ انہوں نے چند ماہ قبل ہی باب کٹنگ کروائی تھی۔

اس ڈرامے کی ہدایات برکت صدیقی دے رہے ہیں جبکہ دیگرکاسٹ میں علی رحمٰن خان، جاوید شیخ ، وسیم عباس ، شگفتہ اعجاز ،عصمت زیدی اور دیگر شامل ہیں۔

یہ ڈراما کب اور کس چینل سے نشر ہوگا اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکاری کے بعد علیزے شاہ کی گلوکاری کے میدان میں انٹری

خوشحال خان نے ‘مڈسمر کیوس’ میں ایک انسٹاگرام ماڈل کا کردار ادا کیا تھا اس سیریز میں ان کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا گیا تھا۔

علیزے شاہ چند ماہ قبل رمضان المبارک میں نشر ہونے والے ڈراما سیریل ‘ تانا بانا’ میں دانیال ظفر کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئی تھیں۔

علیزے شاہ نے ڈراما 'عشق تماشا' میں پلوشہ کا کردار ادا کیا تھا جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں انہوں نے 'عہدِ وفا' اور 'میرا دل میرا دشمن' جیسے مقبول ڈراموں میں بھی اداکاری کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024