• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مالی رکاوٹ: لیونل میسی بارسلونا سے راہیں جدا کر لیں گے

شائع August 6, 2021
دونوں فریقین کے درمیان نئے کانٹریکٹ کے حوالے سے معاہدہ ہوگیا تھا لیکن اس کے باوجود لا لیگا کلب کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
دونوں فریقین کے درمیان نئے کانٹریکٹ کے حوالے سے معاہدہ ہوگیا تھا لیکن اس کے باوجود لا لیگا کلب کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

ہسپانوی کلب نے معاہدے کی تجدید میں معاشی اور ساختی رکاوٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارجنٹینا کے اسٹرائیکر لیونل میسی بارسلونا کلب چھوڑ دیں گے۔

دونوں فریقین کے درمیان نئے کانٹریکٹ کے حوالے سے معاہدہ ہوگیا تھا لیکن اس کے باوجود لا لیگا کے کلب کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا نے اپنے بیان میں کہا کہ 'ایف سی بارسلونا اور لیونل میسی کے معاہدے پر اتفاق اور دونوں پارٹیوں کے نیا کانٹریکٹ کرنے کے واضح ارادے کے باوجود مالی اور ساختی رکاوٹوں (ہسپانوی لا لیگا قواعد و ضوابط) کے باعث ایسا نہیں ہوسکتا'۔

بیان میں کہا گیا کہ اس صورتحال کے باعث میسی اب ایف سی بارسلونا میں نہیں رہیں گے'۔

دونوں فریقین نے شدید دکھ کا اظہار کیا کہ کھلاڑی اور کلب کی خواہشات بالآخر پوری نہیں ہوپائیں گی۔

کلب نے بیان میں کہا کہ 'ایف سی بارسلونا کھلاڑی کے تعاون سے کلب کی عظمت بڑھانے پر تہہ دل سے ان کا مشکور ہے اور مستقبل میں ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: میسی کا بارسلونا سے راہیں جدا نہ کرنے کا اعلان

جون میں یہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد میسی کسی بھی کلب میں تبادلے کے مذاکرات کے لیے آزاد تھے لیکن بارسلونا نے ہمیشہ کہا کہ میسی کلب کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، اطلاعات کے مطابق 34 سالہ کھلاڑی نے پانچ سالہ نئے معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔

میسی نے گزشتہ سال اگست میں بھی کلب چھوڑنے کی کوشش کی تھی اور اس وقت کے صدر جوزف ماریہ بارٹومو سے تعلقات میں خرابی کے بعد انہوں نے اس کی باضابطہ درخواست دی تھی، لیکن نئے صدر جان لاپورتا نے انہیں بارسلونا میں رہنے پر آمادہ کرلیا تھا۔

میسی، جو 13 سال کی عمر میں بارسلونا کے یوتھ سیٹ اَپ میں شامل ہوئے تھے، ہمیشہ سے کلب کے ٹاپ اسکورر رہے ہیں اور تمام مقابلوں میں 778 گیمز میں انہوں نے 672 گول کیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024