• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شیاؤمی کا حقیقی معنوں میں بیزل لیس فلیگ شپ فون

شائع August 5, 2021
شیاؤمی نے می مکس 4 کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
شیاؤمی نے می مکس 4 کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی کی جانب سے نیا فلیگ شپ فون می مکس 4 آئندہ ہفتے متعارف کرایا جارہا ہے۔

درحقیقت یہ اس کمپنی کا حقیقی بیزل لیس فون ہوگا کیونکہ اس میں فرنٹ کیمرا آپ کی آنکھوں کے سامنے نہیں ہوگا بلکہ وہ اسکرین کے اندر چھپا ہوگا۔

10 اگست کو متعارف کرائے جانے والے فون کی ایک جھلک کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسکرین میں بیزل بالکل بھی موجود نہیں۔

شیاؤمی کی گلوبل پی آر سربراہ اگاتھا ٹینگ نے اس فون کی تصویر کو ٹوئٹر پر شیئر کیا، جس میں اسکرین کے ڈیزائن کا واضح اندازہ ہوتا ہے۔

شیاؤمی نے گزشتہ سال تھرڈ جنریشن انڈر ڈسپلے سیلفی کیمرا ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ اسے 2021 میں کسی ڈیوائس کا حصہ بنایا جائے گا۔

اور اب کمپنی کی جانب سے اس ٹیکنالوجی پر مبنی پہلا اسمارٹ فون می مکس 4 کی شکل میں متعارف کرایا جارہا ہے۔

یہ کمپنی کا پہلا کمرشل فون ہوگا جس میں سیلفی کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا۔

حال ہی میں چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر ایک صارف نے می مکس 4 کی مبینہ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں فون کے اسکرین میں چھپے سیفلی کیمرے اور اس کے سپر فلیکس ایبل ڈسپلے کو دکھایا گیا۔

مختلف لیکس کے مطابق می مکس 4 میں 6.67 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا جائے گا جبکہ ہائی ریفریش ریٹ ڈیوائس کا حصہ ہوگا۔

فنگر پرنٹ اسکینر بھی اسکرین کے اندر ہی ہوگا جبکہ اسنیپ ڈراگون 888 یا اسنیپ ڈراگون 888 پلس پراسیسر اس فون کا حصہ ہوگا جبکہ اسنیپ ڈراگون ایکس 60 فائیو جی موڈیم بلٹ ان ہوگا جو 7.5 جی بی پی ایس ڈیٹا اسپیڈ فراہم کرے گا۔

می مکس 4 میں 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج ہوگی جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 120 واٹ فاسٹ چارجنگ اسپیڈ کے ساتھ ہوسکتی ہے۔

فون کے بیک پر ممکنہ طور پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل سام سنگ جی این آئی سنسر پر مشتمل ہوگا، جس کے ساتھ 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے ہوں گے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 12.5 سے کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024