• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اسٹیل کی مصنوعات پر سیلز ٹیکس نوٹیفائی کردیا گیا

شائع August 5, 2021
سیلز ٹیکس کے جنرل آرڈر نمبر7 کے تحت ایف آر برانڈز کے نام پرلائسنس جاری کیا ہے— فائل فوٹو: رائٹرز
سیلز ٹیکس کے جنرل آرڈر نمبر7 کے تحت ایف آر برانڈز کے نام پرلائسنس جاری کیا ہے— فائل فوٹو: رائٹرز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایس آر او 985 کے ذریعے سیلز ٹیکس کے جائزے کے لیے اسٹیل کی مصنوعات کی فکسڈ ویلیو نوٹیفائی کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیلز ٹیکس کا اطلاق اشیا کی قیمت کی بنیاد پرہوگا، اسٹیل بار و دیگر طویل پروفائل اشیا کی قیمتیں 14لاکھ روپے فی ٹن مقرر کی گئی ہیں، اسٹیل بیلیٹس کی فی ٹن قیمت 1 لاکھ 25ہزار، اسٹیل کے ڈلے اور کشتی کی پلیٹس کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار فی ٹن، ری رول ہونے والا لوہا اور اسٹیل کے اسکریپ کی فی ٹن قیمت1لاکھ18 ہزار روپے فی ٹن مقرر کی گئی ہے۔

مزید وضاحت کی گئی ہے کہ مصنوعات کی ویلیو سپلائی کے مطابق ہوگی، اگر سامان کی سپلائی بہت زیادہ ہوگی تو مصنوعات کی قیمت فکسڈ ہوگی۔

سیلز ٹیکس کے جنرل آرڈر نمبر 7 کے ذریعے ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کے سیکشن 40 ای کے تحت مخصوص شعبوں کے لیے برانڈ نام کے لائسنسنگ کی تفصیلات جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ٹریک اور ٹریس سسٹم کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے

جس کے نتیجے میں خصوصی شعبہ جات کے تمام موجودہ اور نئے مینوفیکچررز کو اپنی ہر مصنوعات کے برانڈ کی ایف بی آر میں رجسٹریشن مارکیٹ میں فروخت سے ضروری ہے۔

ہر مینوفیکچرر کو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ٹریک اور ٹریس سسٹم کے ڈائریکٹر کو درخواست جمع کرانی پڑے گی، درخواست میں کام اور کاروباری سرگرمیوں سے متعلق تمام تفصیلات درج کی جائیں گی۔

مینوفیکچرر کی جانب سے درخواست جمع کرانے کے بعد پروجیکٹ آفس کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم درخواستوں کی جانچ کرے گا اور درخواست کی وصولی کے سات روز کے اندر مینوفیکچررز کے ساتھ ضروری ملاقات شیڈول کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024