• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

بھارتی فاسٹ باؤلرز کے سامنے انگلش بیٹنگ لائن فلاپ، 183 رنز پر ڈھیر

شائع August 5, 2021
فاسٹ باؤلر شردل ٹھاکر نے ایک ہی اوور میں انگلش کپتان جو روٹ اور اولی رابنسن کی وکٹیں حاصل کیں— فوٹو بشکریہ آئی سی سی
فاسٹ باؤلر شردل ٹھاکر نے ایک ہی اوور میں انگلش کپتان جو روٹ اور اولی رابنسن کی وکٹیں حاصل کیں— فوٹو بشکریہ آئی سی سی

بھارتی فاسٹ باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے سبب انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 183 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ٹرینٹ برج میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ جو درست ثابت نہ ہو سکا۔

میچ کے پہلے ہی اوور میں جسپریت بمراہ نے کھوتا کھولنے سے قبل ہی رورے برنز کو چلتا کردیا۔

اس کے بعد ڈوم سبلی کا ساتھ دینے زیک کرالی آئے اور دونوں نے اسکور کو 42 رنز تک پہنچایا تاہم اس مرحلے پر محمد سراج نے کرالی کی 27 رنز کی اننگز تمام کردی۔

ڈوم سبلی بھی زیادہ دیر وکٹ پر قیام نہ کر سکے اور 66 کے مجموعی اسکور پر محمد شامی کو وکٹ دے بیٹھے۔

66 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد کپتان جو روٹ کا ساتھ دینے جونی بیئراسٹو آئے اور دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 72 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس سے قبل کہ یہ پارٹنرشپ خطرناک ثابت ہوتی، محمد شامی نے ایک ہی اوور میں 29 رنز بنانے والے بیئراسٹو کے ساتھ ساتھ ڈین لارینس کو بھی صفر پر پویلین لوٹا دیا۔

ابھی انگلش ان نقصانات سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ جسپریت بمراہ نے نئے بلے باز جوز بٹلر کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو چھٹی کامیابی دلائی۔

دوسرے اینڈ پر موجود کپتان نے نصف سنچری مکمل کی اور وہ ساتھی کھلاڑیوں کی پویلین واپسی کا تماشا دیکھتے رہے لیکن پھر بالاآخر ان کی ہمت بھی جواب دے گئی، وہ 64 رنز بنانے کے بعد شردل ٹھاکر کی وکٹ بنے جنہوں نے اسی اوور میں اولی رابنسن کو بھی نشانہ بنایا۔

سیم کرن نے 27 رنز کی اننگز کھیلی لیکن دوسرے اینڈ سے ٹیل اینڈرز بھارتی کا مقابلہ نہ کر سکے اور پوری ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے بمراہ 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ شامی نے تین اور ٹھاکر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دن کے آخری سیشن میں بھارتی اوپنرز کو کھیل کے اختتام سے قبل 13 اوورز تک میزبان باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کا سامنا کرنا پڑا لیکن روہت شرما اور لوکیش راہل نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

جب میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنائے تھے اور اسے انگلینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 162 رنز درکار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024