• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شیاؤمی کا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرے والا فون 10 اگست کو متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع August 3, 2021
می مکس کا ایک کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ گیز چائنا
می مکس کا ایک کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ گیز چائنا

سام سنگ کی جانب سے 11 اگست کو نئے فولڈ ایبل فونز متعارف کرائے جارہے ہیں جو اس سال گلیکسی نوٹ سیریز کی جگہ لیں گے اور زی فولڈ 3 اس کمپنی کا پہلا انڈر ڈسپلے سیلفی کیمرے والا فون ہوگا۔

مگر اس سے ایک دن پہلے یعنی 10 اگست کو شیاؤمی کی جانب سے ایک ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ پیش کیے جائیں گے۔

یہ تو معلوم نہیں ایونٹ میں کون سا فون متعارف کرایا جائے گا مگر زیادہ امکان یہی ہے کہ وہ شیاؤمی می مکس 4 ہوگا۔

شیاؤمی کا یہ نیا فلیگ شپ فون بھی اس کمپنی کا پہلا فون ہوگا جس میں سیلفی کیمرا ڈسپلے کے اندر چھپا ہوا ہوگا۔

مختلف لیکس کے مطابق می مکس 4 میں 6.67 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا جائے گا جبکہ ہائی ریفریش ریٹ ڈیوائس کا حصہ ہوگا۔

فنگر پرنٹ اسکینر بھی اسکرین کے اندر ہی ہوگا جبکہ اسنیپ ڈراگون 888 یا اسنیپ ڈراگون 888 پلس پراسیسر اس فون کا حصہ ہوگا جبکہ اسنیپ ڈراگون ایکس 60 فائیو جی موڈیم بلٹ ان ہوگا جو 7.5 جی بی پی ایس ڈیٹا اسپیڈ فراہم کرے گا۔

می مکس 4 میں 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج ہوگی جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 120 واٹ فاسٹ چارجنگ اسپیڈ کے ساتھ ہوسکتی ہے۔

فون کے بیک پر ممکنہ طور پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل سام سنگ جی این آئی سنسر پر مشتمل ہوگا، جس کے ساتھ 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے ہوں گے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 12.5 سے کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024