• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گلشن گروور کی مہندر سنگھ دھونی کو فلموں میں ولن نہ بننے کی اپیل

شائع August 3, 2021
گلشن گروور کے مطابق دھونی ولن بنے تو وہ بے روزگار ہوجائیں گے—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر
گلشن گروور کے مطابق دھونی ولن بنے تو وہ بے روزگار ہوجائیں گے—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر

بولی وڈ کے 'بیڈ بوائے' کہلائے جانے والے ولن 65 سالہ گلشن گروور نے سابق کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کو اپیل ہے کہ وہ فلموں میں ولن کے کرداروں کی پیش کش قبول نہ کریں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق گلشن گروور نے سابق کرکٹر اور جلد ہی اداکاری میں ڈیبیو کرنے والے مہندر سنگھ دھونی کو ٹوئٹ کے ذریعے پیغام میں کہا کہ انہیں فلموں میں منفی کردار ادا نہیں کرنے چاہیے۔

متعدد فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے گلشن گروور نے مہندر سنگھ دھونی کے نئے ہیئر اسٹائل کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اگر ولن کے کرداروں کی پیش کش قبول کریں گے وہ بے روزگار ہوجائیں گے۔

اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پہلے ہی سنیل شیٹھی، جیکی شروف اور سنجے دت جیسے لوگوں ان کی روزی پر لات مار رکھی ہے اور ان سے ولن کے کردار چھین لیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ اگر دھونی نے بھی ولن کے کرداروں کی پیش کش کی تو وہ بے روزگار ہوجائیں گے۔

ساتھ ہی گلشن گروور نے ہیئر اینڈ ٹیٹو اسٹائلسٹ کو بھی ٹوئٹ میں مینشن کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ان کے لیے ایک اور گاہک آ رہا ہے۔

اگرچہ گلشن گروور نے مہندر سنگھ دھونی کو ولن نہ بننے کی اپیل کی لیکن انہوں نے یہ نہیں لکھا کہ سابق کرکٹر کسی فلم یا سیریز میں غنڈے بننے جا رہے ہیں یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے بعد مہندر سنگھ دھونی اداکاری کرنے کو تیار

خیال رہے کہ مہندر سنگھ دھونی نے رواں برس اپریل میں تصدیق کی کہ تھی وہ جلد اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

اگست 2020 میں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے مہندر سنگھ نے بتایا تھا کہ جلد ہی وہ اپنی اہلیہ کی جانب سے بنائے گئے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی اینمیٹڈ جاسوس ویب سیریز ’کیپٹن 7‘ میں دکھائی دیں گے۔

’کیپٹن 7‘ نامی سیریز کا پہلا سیزن آئندہ برس ریلیز کیے جانے کا امکان ہے لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ مذکورہ سیریز کی کاسٹ میں اور کون کون شامل ہیں۔

خیال کیا جا رہے کہ مذکورہ ویب سیریز کے بعد مہندر سنگھ دھونی فلموں میں بھی دکھائی دیں گے اور ممکنہ طور پر وہ منفی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

دھونی جلد بیوی کے پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے بننے والی سیریز کے ذریعے اداکاری میں انٹری دیں گے—فائل فوٹو: فیس بک
دھونی جلد بیوی کے پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے بننے والی سیریز کے ذریعے اداکاری میں انٹری دیں گے—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024