• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وہ اینڈرائیڈ فونز جو 27 ستمبر کے بعد گوگل سروسز سے محروم ہوجائیں گے

شائع August 2, 2021
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

اگر آپ اب بھی کئی برس پرانے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کررہے ہیں تو بہت جلد ان پر گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان نہیں ہوسکیں گے۔

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق 27 ستمبر سے گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ 2.3.7 (جنجر بریڈ کا فائنل ورژن) یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز پر گوگل کی جانب سے گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

گوگل کے سپورٹ ڈاکومنٹ کے مطابق صارفین کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے طور پر 27 ستمبر سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والی ڈٰوائسز پر سائن ان کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 27 ستمبر کے بعد جب صارفین ان ڈیوائسز پر جی میل یوٹیوب اور میپس پر سائن ان ہوں گے تو ان کو یوزر نیم یا پاس ورڈ ایررز کا سامنا ہوگا۔

اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ اینڈرائیڈ 2.3.7 آپریٹنگ سسٹم کو لگ بھگ 10 سال قبل جاری کیا گیا تھا تو کتنی ڈیوائسز اس تبدیلی سے متاثر ہوں گی کچھ کہنا مشکل ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 3 ارب سے زیادہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کام کررہی ہیں تو کافی افراد پر اس تبدیلی کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

تو اگر آپ کے پاس اس آپریٹنگ سسٹم پر کامے کرنے والا فون ہے تو 27 ستمبر تک ان پر گوگل سروسز کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تاہم 27 ستمبر کے بعد وہ صارفین گوگل سروسز سے محروم ہوجائیں گے مگر اینڈرائیڈ 3.0 (ہنی کومب) پر گوگل اکاؤنٹس کام کرتے رہیں گے۔

تو اگر آپ اتنی پرانی ڈیوائسز کو استعمال کررہے ہیں تو ان پر گوگل سروسز کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 3 یا اس کے بعد پر کام کرنے والے فونز لینا ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024