• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ریڈمی نوٹ 10 سیریز کا سستا ترین 5 جی فون پیش

شائع August 2, 2021
ریڈمی نوٹ 10 جے ای — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
ریڈمی نوٹ 10 جے ای — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی نے ریڈمی نوٹ سیریز کا ایک نیا اور سستا ترین 5 جی اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔

ریڈمی نوٹ 10 جے ای اس سیریز کا 8 واں ماڈل ہے جسے جاپان میں متعارف کرایا گیا ہے۔

درحقیقت اس فون کو ریڈمی نوٹ 10 فائیو جی اور ریڈمی نوٹ 10 ٹی 5 جی کا بہتر ورژن تصور کیا جاسکتا ہے، جس میں کچھ خاص فیچرز جاپانی مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے دیئے گئے ہیں۔

اس فون کا ڈیزائن ریڈمی نوٹ 10 فائیو جی جیسا ہی ہے مگر اس کے اندر میڈیا ٹیک کے ڈیمینسٹی 700 کی بجائے کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 480 پراسیسر دیا گیا ہے۔

یہ اس سیریز کا پہلا فون ہے جس ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹٹ کے لیے آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہے۔

ریڈمی نوٹ 10 جے ای میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے، جس میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

4800 ایم ا ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

دیگر فیچرز میں ڈوئل بینڈ وائی فائی، بلیوٹوتھ 5.1 اور ہیڈ فون جیک قابل ذکر ہیں جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 12.5 سے کیا گیا ہے۔

اور ہاں اس فون کے ساتھ چارجر نہیں دیا جائے گا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اسے جاپان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے مگر دیگر ممالک میں دستیابی کے حوالے سے کمپنی نے اعلان نہیں کیا۔

اس فون کی قیمت 262 ڈالرز (42 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024