• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مالی سال 2021: پاکستان کی علاقائی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ

شائع July 30, 2021
خطے کے ممالک میں پاکستان کی چین کے برآمدات سب سے زیادہ رہیں — فائل فوٹو / رائٹرز
خطے کے ممالک میں پاکستان کی چین کے برآمدات سب سے زیادہ رہیں — فائل فوٹو / رائٹرز

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں مالی سال 2021 میں 9 علاقائی ممالک کے لیے پاکستان کی برآمدات میں 9.14 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ درآمدات تقریباً 36 فیصد بڑھیں۔

مالی سال 2021 میں پاکستان کی مجموعی عالمی برآمدات 25.304 ارب ڈالر رہیں جس میں علاقائی ممالک افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کا حصہ 14.21 فیصد یعنی 3.925 ارب ڈالر رہا۔

خطے کے ممالک میں پاکستان کی چین کے برآمدات سب سے زیادہ رہیں جس کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کا نمبر رہا۔

پاکستان نے نیپال، سری لنکا، بھوٹان، بنگلہ دیش اور مالدیپ سے صرف سمندر کے ذریعے تجارت کی۔

دوسری جانب ان ممالک سے مالی سال 2021 میں پاکستان کی درآمدات 13.827 ارب ڈالر رہی۔

گزشتہ سال درآمدات کا حجم 10.183 ارب ڈالر تھا یعنی اس میں 35.78 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: علاقائی برآمدات میں 1.8 فیصد کا معمولی اضافہ

بڑے پیمانے پر درآمدات کی وجہ سے ایک سال میں خطے کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھا ہے۔

چین کے لیے پاکستانی برآمدات میں 21-2020 میں مثبت نمو رہی اور علاقائی برآمدات میں اس کا حصہ 52.05 فیصد رہا، باقی برآمدات دیگر 8 ممالک کو ہوئیں۔

مالی سال 2021 میں چین کے لیے پاکستان کی برآمدات 22.85 فیصد اضافے سے 2.043 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال 1.663 ارب ڈالر تھیں۔

برآمدات میں یہ اضافہ کورونا وائرس کے بعد کے عرصے میں ہوا اور چاول کی برآمدات میں بالخصوص اضافہ ہوا۔

اس کے برعکس چین سے درآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 13.302 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال 9.568 ارب ڈالر تھیں۔

پاکستان کی علاقائی درآمدات میں 96.2 فیصد کا بہت بڑا حصہ چین کا رہا جبکہ باقی درآمدات دیگر 8 ممالک سے ہوئیں۔

افغانستان کے لیے پاکستان کی برآمدات میں 10.47 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 98 کروڑ 33 لاکھ ڈالر رہی جو مالی سال 2020 میں 89 کروڑ ڈالر تھی۔

افغانستان سے درآمدات میں 47 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ 2020 کے 12 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں مالی سال 2021 میں 17 کروڑ 92 لاکھ ڈالر رہیں جس کی بڑی وجہ ٹماٹر، آلو، پیاز، تازہ اور خشک پھل سمیت ضروری کچن آئٹمز کی درآمد تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی علاقائی برآمدات میں 5.7 فیصد کمی

بھارت کے لیے پاکستان کی برآمدات میں تیزی سے کمی آئی اور یہ 89 فیصد کمی سے 31 لاکھ ڈالر رہیں جو مالی سال 2020 میں 2 کروڑ 86 لاکھ ڈالر تھیں۔

ایک سال کے دوران بھارت سے درآمدات میں بھی 50.8 کمی دیکھی گئی اور یہ 37 کروڑ 35 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 18 کروڑ 38 لاکھ ڈالر پر آگئی۔

پاکستانی حکومت نے بھارت سے تجارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے جبکہ کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے بھارت سے صرف ادویات منگوانے کی اجازت ہے۔

اسی طرح ایران کو برآمدات 181.8 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 55 ہزار ڈالر، بنگلہ دیش کو 11.49 فیصد کمی سے 61 کروڑ 52 لاکھ ڈالر، سری لنکا کو 6.5 فیصد کمی سے 27 کروڑ کروڑ 3 لاکھ ڈالر، نیپال کو 79 فیصد کمی سے 45 لاکھ 51 ہزار ڈالر، مالدیپ کو 28.6 فیصد کمی سے 60 لاکھ 52 ہزار ڈالر اور بھوٹان کو ایک لاکھ 55 ہزار ڈالر رہیں۔


یہ خبر 30 جولائی 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024