• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سری لنکا نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے دی

شائع July 30, 2021
وینیندو ہسارنگا نے اپنی 24 ویں سالگرہ کی خوشیوں کو دوبالا کردیا—فوٹو: اے پی
وینیندو ہسارنگا نے اپنی 24 ویں سالگرہ کی خوشیوں کو دوبالا کردیا—فوٹو: اے پی

سری لنکا نے اپنی 24 ویں سالگرہ منانے والے اسپنر وینیندو ہسارنگا کی 4 وکٹوں کی شان دار کارکردگی کے باعث بھارت کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

بھارت کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز اور کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کے بغیر سری لنکا کے دورے پر آخری ٹی ٹوئنٹی میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان شیکھر دھون نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا کے باؤلرز کے سامنے ان کے بلے باز بری طرح ناکام ہوئے۔

کپتان شیکھر دھون پہلے اوور کی گیند پر چمیرا کے ہاتھوں صفر پر آؤٹ ہوئے تو مینڈس نے دیودت پاڈیکل کو چوتھے اوور میں 23 کے مجموعے پر پویلین بھیج دیا۔

وینیدو ہسارنگا ڈی سلوا نے سنجو سیمسن کو کھاتہ کھولنے کی اجازت نہیں دی، وینیدو ہسارنگا نے رتوراج گیکوید کو 25 کے مجموعے پر پویلین کی راہ دکھائی، جو 14 رنز بنا سکے۔

نتیش رانا صرف 6 رنز کا اضافہ کر پائے تاہم اس مشکل وقت میں بھونیشور کمار اور کلدیپ یادیو نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کرتے ہوئے اسکور 55 رنز تک پہنچایا لیکن وینیدو ہسارنگا نے ایک مرتبہ پھر میزبان ٹیم کو کامیابی دلائی۔

بھونیشور کمار 16 رنز بنا سکے، جس کے بعد راہول چاہر 5 اور ورون چکرورتھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

چیتن سیکریا نے کلدیپ نیئر کا آخر تک ساتھ دیا اور 9 گیندوں پر 5 رنز بنائے جبکہ کلدیپ نے 28 گیندوں پر سب سے زیادہ 23 رنز بنائے۔

بھارت کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 81 رنز بنا پائی۔

سری لنکا کی جانب سے وینیدو ہسارنگا نے اپنی 24 ویں سالگرہ کی خوشیوں کو مزید دوبالا کرتے ہوئے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان ٹیم کو سیریز اپنے نام کرنے کے لیے ایک آسان ہدف ملا جو 15 ویں اوور کی تیسری گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے اویشکا فرنانڈو اور مینود بھنوکا نے اوپننگ کی اور 23 رنز کا آغاز کرکے فرنانڈو 12 بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ 35 پر مینود بھنوکا کی گری، جنہوں نے ایک چوکے کی مدد سے 27 گیندوں پر 18 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے آخری آؤٹ ہونےوالے بلے باز سدیرا سماراوکراما تھے، جنہوں نے 13 گیندوں صرف 6 رنز کا اضافہ کیا۔

دھنانجیا ڈی سلوا نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 23 اور میچ کے ہیرو وینیندو ہسارنگا نے 9 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔

سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 15 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 82 رنز بنا کر میچ 7 رنز جبکہ سیریز 1-2 سے جیت لی۔

وینیندو ہسارنگا کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024