• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس ایپلیکشن کی بڑی خامی کو دور کردے گا

شائع July 28, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ ایپلیکشن ہے جس میں مسلسل نئے فیچرز پر کام ہوتا رہتا ہے۔

مگر اس میں ایک بڑی خامی عرصے سے موجود ہے جس کو دور کرنے کا صارفین کی جانب سے مطالبہ بھی کیا جارہا تھا۔

اس وقت واٹس ایپ میں اگر کسی چیٹ کو آرکائیو میں منتقل کردیا جائے تو وہ نئے میسج آنے پر پھر مین فیڈ پر نمودار ہوجاتی ہے۔

جس سے چیٹ کو آرکائیو میں منتقل کرنے کا مقصد ہی ختم ہوجاتا ہے، تاہم اب کمپنی نے خاموشی سے ایک نئی اپ ڈیٹ سے اس خامی کو دور کردیا ہے۔

یعنی اب جو چیٹس آرکائیو میں منتقل کی جائیں گی وہ نئے میسج کی آمد پر بھی وہاں ہی رہیں گی۔

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے نئی آرکائیو چیٹس سیٹنگز کا اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ کنٹرول فراہم کیا جاسکے۔

یہ فیچر صارفین کو ایسے پیغامات کو اپنی فیڈ سے دور رکھنے میں بھی مدد فراہم کرے گا جو وہ غیرضروری سمجھتے ہوں گے۔

کمپنی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ہمیں صارفین کی جانب سے شکایات ملی تھیں کہ آرکائیو چیٹس بار بار مین چیٹ فیڈ پر نئے پیغامات کے ساتھ نمودار ہوجاتی ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ نئی آرکائیو چیٹ سیٹنگز سے صارفین غیرمطلوبہ چیٹس کو آرکائیوڈ چیٹ فولڈز تک محدود رکھ سکیں گے، چاہے اس میں کوئی نیا میسج ہی کیوں نہ بھیجا جائے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہر چیز کو ہمیشہ مین فیڈ میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، ہم واٹس ایپ کو پرائیویٹ اور محفوظ مقام کے طور پر برقرار رکھننا چاہتے ہیں، جہاں آپ ان افراد سے بات کرسکیں جو آپ کے لیے بہت اہم ہوں اور آپ کو اپنے میسجز پر کنٹرول حاصل ہو۔

یہ فیچر یقیناً بہت کارآمد ہے مگر ہر ایک کو ہوسکتا ہے کہ پسند نہ آئے۔

اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی آرکائیو چیٹ سیٹنگ کو آپشنل رکھا گیا ہے اور صارفین ایپ سیٹنگز میں جاکر اوریجنل آرکائیو فولڈر سیٹنگ پر واپس جاسکتے ہیں۔

یہ فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا ہے اور بتدریج سب کو دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024