• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

پوکو کا متاثر کن فیچرز سے لیس کم بجٹ فون ایکس 3 جی ٹی پاکستان میں متعارف

شائع July 28, 2021
پوکو ایکس 3 جی ٹی — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
پوکو ایکس 3 جی ٹی — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

گزشتہ ہفتے شیاؤمی کے ذیلی برانڈ پوپکو نے ایک اسمارٹ ایف 3 جی ٹی متعارف کرایا تھا اور اب ایک اور جی ٹی ماڈل پیش کیا گیا ہے۔

پوکو ایکس 3 جی ٹی کو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے، جو بنیادی طور پر چین میں دستیاب ریڈمی نوٹ 10 کا بین الاقوامی ورژن ہے۔

بس اس میں ریڈمی کی جگہ پوکو کا نام دے دیا گیا ہے اور اہم بات یہ ہے کہ پاکستان میں اسے دنیا بھر کے ساتھ ہی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

فون کے فیچرز کافی متاثر کن ہیں مگر اس سے بھی زیادہ اس کی قیمت متاثر کن ہے جو کسی مڈرینج فون سے بھی کچھ کم ہی ہے۔

اس فون کے فرنٹ پر 6.6 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے موجود ہے جس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن سپورٹ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اسکرین کو تحفظ فراہم کرنے کے یے گوریلا گلاس وکٹس کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ ڈسپلے میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

پوکو ایکس 3 جی ٹی میں میڈیا ٹیک کا فلیگ شپ ڈیمینسٹی 1100 پراسیسر دیا گیا ہے جو تیزرفتار 5 جی انٹرنیٹ سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

پاکستان میں یہ فون 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

ایکس 3 جی ٹی میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ایم آئی یو آئی 12.5 سے کیا ہے۔

دیگر فیچرز میں سائیڈ پر فنگرپرنٹ اسکینر، اسٹیریو اسپیکرز، لیکوئیڈ کول ٹیکنالوجی 2.0 اور آئی آر بلاسٹر قابل ذکر ہیں۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے، جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

پوکو ایکس 3 جی ٹی کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن ابتدائی طور پر 2 ہزار روپے رعایت کے ساتھ 60 ہزار روپے کی بجائے 58 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

اگر 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل خریدنا چاہتے ہیں تو وہ 66 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا جس کے ساتھ می ٹرو وائرلیس ایئربڈز بیسک 2 مفت دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024