• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

احمد علی بٹ کا حکومت سے ایتھلیٹس کو سپورٹ کرنے کا مطالبہ

شائع July 26, 2021
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکار احمد علی بٹ نے حکومت سے ایتھلیٹس کی مکمل حمایت کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے21 سالہ طلحہ طالب نے ٹوکیو اولمپکس میں 67 کلو کی کیٹگری میں حصہ لیا تھا اور گر کر پوڈیم سے باہر نکلنے کے آخری مرحلے تک گولڈ میڈل کی دوڑ میں شامل رہے۔

پاکستانی نوجوان آخری مرحلے میں پہنچنے کے بعد پانچواں نمبر حاصل کرسکے جبکہ چین کے لیجون چن، کولمبیا کے لوئس جویئر موسکوئیرا لوزانو اور اٹلی کے مرکو زینی نے بالترتیب گولڈ، سلور اور برونز میڈل حاصل کیے۔

پاکستانی شائقین کو اس وقت گولڈ میڈیل کی اُمیدیں تھیں جب وہ کلین اینڈ جرک کے دوران سب سے آگے تھے تاہم وسائل کی عدم موجودگی کے باعث طلحہ طالب اس زبردست کوشش پر عوام کے ہیرو بن گئے اور گزشتہ روز سے ٹوئٹر پر ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔

طلحہ طالب کے پانچویں نمبر پر آنے کے بعد سے سوشل میڈیا کی جانب سے ان کی کوششوں کو سراہا جارہا ہے۔

احمد علی بٹ نے بھی طلحہ طالب کی کوششوں کو سراہا اور انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’انہیں کوئی نہیں جانتا، کسی برانڈ نے انہیں اسپانسر نہیں کیا، ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں نہیں، اس کے باوجود اس نے پاکستان کی نمائندگی کی، اپنی بہترین کوشش کرتے ہوئے ہمیں فخر محسوس کروایا، انہیں سلام ہے‘۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

احمد علی نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری مں حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایتھلیٹس کے ساتھ تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ برائے مہربانی ہمارے ان ایتھلیٹس کو سپورٹ کریں جن میں کچھ کر دکھانے کی لگن ہے۔

احمد علی بٹ نے لکھا کہ ہر چیز شہرت اور ریٹنگ کے لیے نہیں ہوتی، یہ ہمارے سچے ہیرو ہیں۔

انہوں نے تمام برانڈز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو دیکھیں جن کے پاس انسٹاگرام پر فالوورز تو نہیں لیکن ٹیلنٹ ضرور ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024