• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

اولمپکس کے افتتاحی میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ناکامی

شائع July 25, 2021
ماحور اگلے میچ میں برطانوی کھلاڑی کرسٹی گلمور کے مد مقابل ہوں گی — فوٹو: اے ایف پی
ماحور اگلے میچ میں برطانوی کھلاڑی کرسٹی گلمور کے مد مقابل ہوں گی — فوٹو: اے ایف پی

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شروعات میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور شوٹر غلام جوزف 10 میٹر ایئر پستول فائر کے مقابلے میں کوالیفائی نہ کر سکے جبکہ ماحور شہزاد کو بھی بیڈمنٹن کے پہلے میچ میں جاپان کی عالمی نمبر چار یاماگوچی اکانے کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق غلام جوزف نے 10 میٹر ایئر پستول اولمپک کوالیفکیشن میچ میں نویں پوزیشن حاصل کی، قانون کے مطابق شروع کے 8 شوٹرز فائنل میں داخل ہوتے ہیں لیکن غلام جوزف اس دن بدقسمت رہے اور ان کا 578/600 اسکور کے ساتھ ساتویں اور آٹھویں نمبر والے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹائی ہوگیا اور وہ معمولی سے فرق سے باہر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’خاموش‘ تقریب، ’خالی‘ اسٹیڈیم کے ساتھ ٹوکیو اولمپکس کا آغاز

دوسری جانب ماحور شہزاد کو، جو ایک قابل کھلاڑی اور سابقہ قومی چمپئن بھی ہیں، آکانے کے ہاتھوں 3-21 اور 8-21 سے شکست ہوئی۔

ان کا اگلا مقابلہ برطانوی کھلاڑی کرسٹی گِلمور سے منگل کو ہوگا۔

ادھر پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب اتوار (آج) کو 67 کلو گرام کیٹیگری کے مقابلے میں نظر آئیں گے۔

22 سالہ طلحہ 45 سال میں اولمپکس میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی ویٹ لفٹر ہیں، وہ اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی نہیں کر سکے تھے اور انہیں کوٹہ سسٹم کے تحت اولمپکس میں شامل کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024