• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

واٹس ایپ میں انکرپٹڈ ڈیٹا بیک اپ کی آزمائش

شائع July 18, 2021
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

ویسے تو واٹس ایپ کے 2 ارب سے زائد صارفین کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر موجود ہے اور ان کے پیغامات کو کوئی نہیں پڑھ سکتا۔

اگرچہ صارفین کے درمیان پیغامات اور میڈیا کوئی پڑھ نہیں سکتا مگر واٹس ایپ کا بیک اپ انکرپٹڈ نہیں ہوتا۔

واٹس ایپ میں گوگل کلائوڈ پر آن لائن بیک دینے کا مقصد یہ ہے کہ ون خراب یا چوری ہوجائے تو صارفین اپنا ڈیٹا فوری طور پر حاصل کرسکیں، مگر اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ پیغامات، فوٹوز، ویڈیوز اور دیگر کلاﺅڈ ٹیکنالوجی میں بغیر کسی تحفظ کے اسٹور ہوتے ہیں۔

تاہم اب اس سروس کی اس بڑی خامی کو جلد دور کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظررکھنے والی سائٹ WABetaInfo نے اینڈرائیڈ کے نئے بیٹاورژن میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ کلائوڈ بیک اپ کی آزمائش کو دریافت کیا ہے۔

ایسا کرنے کے بعد صارفین کو یہ فکر نہیں رہے کہ ان کی چیٹ ہسٹری کو ہیکرز یا دیگر آسانی سے آن لائن پڑھ سکتے ہیں۔

تاہم اس نئے فیچر کی کچھ شرائط بھی ہیں، ایک تو صارف کو اپنے بیک اپ کو بحال کرنے کے لیے ایک نئے پاس ورڈ کو تشکیل دینا ہوگا۔

اگر فون گم ہوجائے اور پاس ورڈ بھی بھول جائیں تو پھر ڈیٹا کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔

ایک اور متبادل ذریعہ 64 ہندسوں کی انکرپشن کی بھی ہوگی اور اگر کو بھی گم کردیں تو بھی مشکلات کا سامنا ہوگا۔

واٹس ایپ کے تمام صارفین کے لیے یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا، ابھی یہ کہنا مشکل ہے تاہم امید کی جاسکتی ہے کہ اسے جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

انکرپٹڈ بیک اپ کی بیٹاورژن میں آزمائش اس وقت شروع کی گئی جب واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی ڈیوائس سپورٹ کو پہلی بار پبلک بیٹا ورژن کے ذریعے صارفین کی مخصوص تعداد کو پہنچایا۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے لیس بیک اپ ممکنہ طور پر ملٹی ڈیوائس سپورٹ میں تمام ڈیوائسز پر دستیاب نہیں ہوگا۔

مگر اس بیک اپ سے سے واٹس ایپ کو زیادہ محفوظ بنانے میں مدد مل سکے گی۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کا استعمال شروع کرنے سے پہلے اس ایپ کی جانب سے بیک اپ کے لیے وقت کا انتخاب دیا جاتا ہے، یعنی روزانہ، ہفتہ وار، ماہانہ یا کبھی نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024