• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

زی ٹی ای کے 2 نئے مڈرینج اسمارٹ فونز متعارف

شائع July 18, 2021
— فوٹو بشکریہ زی ٹی ای
— فوٹو بشکریہ زی ٹی ای

زی ٹی ای نے اپنے 2 کم قیمت 4 جی مڈ رینج اسمارٹ فونز بلیڈ وی 30 اور وی 30 ویٹا کی شکل میں متعارف کرائے ہیں۔

ان فونز کو سب سے پہلے میکسیکو میں متعارف کرایا گیا ہے۔

بلیڈ وی 30 میں 6.67 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا جس میں پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

بلیڈ وی 30 ویٹا میں 6.8 انچ کا ڈسپلے موجود ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

جہاں تک بیک کیمروں کی بات ہے تو بلیڈ وی 30 میں 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

اس کے مقابلے میں وی 30 ویٹا میں 48 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمروں پر مشتمل ٹرپل کیمرا سیٹ اپ ہے۔

بلیڈ وی 30 میں اوکٹا کور یونی ایس او سی ٹائیگر ٹی 618 پراسیسر 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دیا گیا ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ زی ٹی ای
فوٹو بشکریہ زی ٹی ای

وی 30 ویٹا میں پراسیسر کے بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔

دونوں فونز میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے تاہم وی 30 میں اس کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

دونوں فونز میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج زی ٹی ای کے می فیور یو آئی سے کای گیا ہے۔

وی 30 کو 256 ڈالرز (لگ بھگ 41 ہزار روپے) میں فروخت کیا جائے گا تاہم وی 30 ویٹا کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024