• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

واٹس ایپ کا 2021 کا سب سے بڑا فیچر آخرکار محدود صارفین کو دستیاب

شائع July 17, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

صارفین کئی برسوں سے جس فیچر کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے آخرکار واٹس ایپ نے اسے متعارف کرادیا ہے۔

جی ہاں واٹس ایپ میں 2021 کا سب سے بڑا فیچر یعنی بیک وقت متعدد ڈیوائسز میں اس سروس کے استعمال کو پیش کردیا گیا ہے تاہم فی الحال یہ محدود پیمانے پر دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی ڈیوائسز سپورٹ کو پبلک بیٹا ورژن میں ٹیسٹ کے لیے متعارف کرایا ہے جو محدود صارفین کو دستیاب ہوگا۔

فیس بک کی انجنیئرنگ ویب سائٹ پر ایک بیان میں بتایا گیا گیا کہ فیس بک کی زیرملکیت ایپ کی جانب سے پہلے بیٹا پروگرام کے محدود صارفین میں ملٹی ڈیوائسز سپورٹ فیچر کی آزمائش کی جائے گی۔

اگرچہ ابھی بھی واٹس ایپ صارفین میسجنگ سروس کو متعدد پلیٹ فارمز پر استعمال کرسکتے ہیں، مگر انہیں اپنے اسمارٹ فونز کو کنکٹ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، جس وجہ واٹس ایپ کا اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سسٹم ہے۔

تاہم اب بیٹا ورژن میں صارفین واٹس ایپ کو ایک فون کے ساتھ دیگر 4 لنکڈ ڈیوائسز میں بیک وقت استعمال کرسکیں گے، چاہے ان کا فون بند ہی کیوں نہ پڑا ہو۔

ہر ڈیوائس سے صارف واٹس ایپ اکاؤنٹ کو آزادانہ استعمال کرسکیں گے جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر بھی برقرار رہے گا۔

فیس بک کے مطابق ملٹی ڈیوائسز سپورٹ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو برقرار رکھنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کو تشکیل دیا گیا، جو کانٹیکٹ نیم اور چیٹ آرکائیوز کا ڈیٹا مختلف ڈیوائسز میں syncing کرنے کے ساتھ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو یقینی بنائے گی۔

فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ واٹس ایپ کا نیا ملٹی ڈیوائس آرکیٹیکچر اسمارٹ فونز کی ضرورت کو ختم کردے گا اور مختلف ڈیوائسز میں اس سروس کو استعمال کیا جاسکے گا جبکہ ڈیٹا بھی محفوظ اور پرائیویٹ رہے گا۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ملٹی ڈیوائس سپورٹ کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے سے قبل بیٹا ورژن کے ٹیسٹ میں اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور فیچرز کے اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کچھ عرصے پہلے کی رپورٹ کے مطابق صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے بیک وقت 4 ڈیوائسز کو لنک کرسکیں گے، مگر یہ ڈیوائسز واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ اور فیس بک پورٹل تک محدود ہوں گی۔

تاہم اس فیچر کی کچھ حدود ہوں گی اور بیٹا ٹیسٹرز ان افراد کو میسجز نہیں بھیج سکیں گے جو اپنے فون میں پرانے واٹس ایپ ورژن استعمال کررہے ہوں گے۔

متعدد ڈیوائسز کی سپورٹ کے فیچر کے بارے میں سب سے پہلے جولائی 2019 میں خبر سامنے آئی تھی اور WABetainfo نے اس وقت بتایا تھا کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے پلیٹ فارم (یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم)کی تشکیل پر کام کیا جارہا ہے جو ایک اکاﺅنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر لاگ ان ہونے میں مدد دے گا۔

بعدازاں جو رپورٹس سامنے آئی تھیں ان کے مطابق ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے دوران مین ڈیوائس کو واٹس ایپ ویب کی طرح متحرک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

آسان الفاظ میں اگر فون آپ کے پاس موجود نہ ہو تو بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ویب یا دیگر ڈیوائسز میں استعمال کرنا ممکن ہوگا بالکل فیس بک میسنجر کی طرح۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024