• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

’بد سلوکی‘ کا نشانہ بننے والی نادیہ حسین کی مبینہ ملازمہ سامنے آگئیں

شائع July 14, 2021
نادیہ حسین پہلے ہی واضح کر چکی ہیں کہ وائرل ہونے والی ویڈیو مہم کا حصہ تھی—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: انسٹاگرام
نادیہ حسین پہلے ہی واضح کر چکی ہیں کہ وائرل ہونے والی ویڈیو مہم کا حصہ تھی—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: انسٹاگرام

کچھ دن قبل اداکارہ، ماڈل و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین کی ’بد سلوکی‘ کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ سامنے آگئی۔

’ہیلو‘ میگزین نے ’رانی‘ نامی ایک گھریلو ملازمہ نے مختصر ویڈیو جاری کی، جس میں وہ دعویٰ کرتی دکھائی دیں کہ وہ وہی ملازمہ ہیں، جن پر نادیہ حسین نے غصہ کیا تھا۔

مختصر ویڈیو میں ’رانی‘ نامی لڑکی نے اپنے مخصوص انداز میں بتایا کہ وہ وہی لڑکی ہیں، جن پر نادیہ حسین نے غصہ کیا تھا اور یہ کہ غلطی اس کی اپنی ہی تھی، جس وجہ سے اداکارہ نے ان پر غصہ نکالا۔

ملازمہ نے اداکارہ کو ’باجی‘ بلاتے ہوئے کہا کہ نادیہ حسین انہیں چھوٹی بہنوں کی طرح سمجھتی ہیں اور ان سے متعلق جو باتیں کی جا رہی ہیں، وہ غلط ہیں، وہ اچھی خاتون ہیں، ان سے متعلق مزید بری بری باتیں نہ کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمہ سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہونے پر نادیہ حسین کی وضاحت

’رانی‘ نے بتایا کہ وہ موبائل فون پر ٹک ٹاک دیکھنے لگ گئی تھیں، جس وجہ سے ان کی غلطی پر نادیہ حسین نے انہیں ڈانٹا تھا مگر اب اداکارہ ٹھنڈی ہوگئی ہیں، کیوں کہ انہیں ایک ریفریجریٹر کمپنی نے نیا ٹھنڈا فرج دے دیا۔

رانی نے بتایا کہ ٹھنڈا فرج ملنے کے بعد اب نہ صرف نادیہ حسین ٹھنڈی ہوگئیں ہیں بلکہ ملازمہ خود بھی ٹھنڈی ہوگئیں۔

میگزین کی مذکورہ پوسٹ پر نادیہ حسین نے کمنٹ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’وہ ان کی ملازمہ نہیں ہیں‘ اور نہ کبھی رہی تھیں‘۔

اس سے قبل نادیہ حسین نے ملازمہ کے ساتھ ’بد سلوکی‘ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وضاحت کی تھی کہ دراصل وہ ویڈیو ایک مہم کا حصہ تھیں اور اگلے کچھ دن میں لوگوں کو مذکورہ مہم سے مزید معلومات مل جائے گی۔

اداکارہ نے ملازمہ کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ وہ نہ تو ان کی ملازمہ رہی ہیں اور نہ اب ہیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے ملازمہ کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ وہ نہ تو ان کی ملازمہ رہی ہیں اور نہ اب ہیں—اسکرین شاٹ

نادیہ حسین نے مذکورہ وضاحت اس وقت دی تھی جب کہ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ملازمہ کو ڈانٹتی دکھائی دی تھیں۔

ملازمہ کو ڈانٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے نادیہ حسین پر سخت تنقید کی تھی، جس کے بعد انہوں نے وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا وائرل ویڈیو مہم کا حصہ تھی۔

اب جہاں نادیہ حسین کی ’ڈانٹ‘ کھانے والی لڑکی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو خود کو اداکارہ کی ملازمہ قرار دے رہی ہیں، وہیں اداکارہ نے بھی واضح کیا ہے کہ مذکورہ لڑکی ان کی ملازمہ نہیں ہے۔

دوسری جانب الیکٹرک کمپنی نے بھی نادیہ حسین کی دو ویڈیوز جاری کی ہیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں وہ ملازمہ کو ڈانٹنے کی بات کرتی دکھائی دیں جب کہ دوسری ویڈیو میں کمپنی کی جانب سے اداکارہ کو نیا فرج تحفے میں دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

JUR USA Jul 14, 2021 03:34pm
It’s fine, she is teaching her a lesson. You haven’t seen what other owners do, beat to death. Will you cover that story. For Sadia, buy a stabilizer it will protect the machine for power surge.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024