• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سجل علی اور بلال عباس کی فلم 'کھیل کھیل میں' کی شوٹنگ مکمل

شائع July 12, 2021
فلم میں سجل علی اور بلال عباس مرکزی کردار میں نظر آئیں گے — فائل فوٹوز: انسٹاگرام
فلم میں سجل علی اور بلال عباس مرکزی کردار میں نظر آئیں گے — فائل فوٹوز: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی اور اداکار بلال عباس کی آنے والی فلم 'کھیل کھیل میں' کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔

نبیل قریشی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے سے متعلق بتایا۔

اپنی پوسٹ میں نبیل قریشی نے لکھا کہ 'الحمداللہ، فلم والا پکچرز کھیل کھیل میں کی شوٹنگ مکمل ہوگئی'۔

مزید پڑھیں: سجل علی اور بلال عباس 'کھیل کھیل میں' اداکاری کیلئے تیار

انہوں نے مزید کہا کہ 'رکاوٹوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس فلم کی شوٹنگ کرنا ایک چیلنج تھا'۔

نبیل قریشی نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ 'اس فیچر فلم کو 50 روز میں شوٹ کرنا ایک بہت بڑا چیلنج تھا'۔

نبیل قریشی نے کہا کہ اس گرم موسم کے دوران اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاؤنز اور سفر کرتے ہوئے ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اپنے شیڈول کے ساتھ چلیں اور شوٹنگ کو بروقت مکمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ بروقت شوٹنگ مکمل ہونے کا سہرا فلم والا پکچرز میں میری ٹیم اور پوری کاسٹ اور عملے کے سر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی، جمائما کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف

قبل ازیں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن میں نبیل قریشی نے فلم کی نوعیت سے متعلق انکشاف بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ میری پچھلی فلموں سے کچھ مختلف ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں فلم والا پروڈکشنز کے نبیل قریشی اور فزا علی مرزا نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم 'کھیل کھیل میں' کی شوٹنگ شروع کی تھی۔

فلم میں پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی اور ڈراما انڈسٹری میں مقبول اداکار بلال عباس خان کو مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

اداکار بلال عباس نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور فالوورز کو فلم میں کام کرنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024