• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

سیف اور کرینہ نے 6 ماہ بعد دوسرے بیٹے کا نام رکھ دیا؟

شائع July 9, 2021
جوڑے کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

خبریں ہیں کہ بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان اور ‘بیبو‘ کرینہ کپور نے پیدائش کے تقریباً 6 ماہ بعد اپنے دوسرے بیٹے کا نام رکھ دیا۔

دونوں کے ہاں رواں برس 21 فروری کو دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جوڑے کے ہاں دسمبر 2016 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کو شادی پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ان کی شادی کے بعد بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں تھیں کہ کرینہ کپور دائرہ اسلام میں داخل ہوئی ہیں مگر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی اور تاحال دونوں نے اس معاملے پر کبھی کھل کر بات نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ اور سیف کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

جوڑے نے اپنے ہاں پیدا ہونے والے پہلے بیٹے کا نام ’تیمور خان‘ رکھا تھا، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ انہوں نے بیٹے کا نام مسلمان بادشاہ کے نام پر رکھا ہے۔

تاہم دونوں نے تیمور خان کے نام پر ہونے والی تنقید پر بھی کبھی کھل کر بات نہیں کی اور اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے تنقید سے بچنے کے لیے دوسرے بیٹے کا مبہم نام ’جے‘ رکھ دیا ہے۔

جوڑے کو تیمور علی خان کے نام پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے کو تیمور علی خان کے نام پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پہلے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر تنقید کے بعد اب جوڑے نے دوسرے بیٹے کا نام ’جے‘ (Jeh) رکھ دیا۔

رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ جوڑے نے دوسرے بیٹے کا نام رکھنے سے قبل متعدد ناموں پر غور کیا اور ان کے نام کے لیے ’منصور‘ کے نام پر بھی غور کیا گیا جو ان کے دادا تھے۔

رپورٹ کے مطابق جوڑے نے سیف علی خان کے مرحوم والد منصور علی خان پٹودی کا نام بھی بیٹے پر رکھنے کا سوچا مگر بعد ازاں انہوں نے بیٹے پر ’جے‘ کا نام رکھا۔

جوڑے نے تاحال دوسرے بچے کی تصویر بھی شیئر نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے نے تاحال دوسرے بچے کی تصویر بھی شیئر نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اگرچہ تاحال جوڑے نے اس حوالے سے واضح طور پر اعلان نہیں کیا لیکن رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں اپنے بیٹے کو ’جے‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'سیف اور کرینہ دوسرے بیٹے کا کیا نام رکھیں گے؟'، سوشل میڈیا پر تبصرے

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سیف اور کرینہ نے تاحال دوسرے بیٹے کا کوئی دستاویزی نام نہیں رکھا لیکن اُمید ہے کہ جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق جوڑا اپنے بڑے بیٹے ’تیمور علی خان‘ کو بھی ’ٹم‘ (Tim) پکارتا ہے اور اسی وجہ سے ہی وہ اپنے چھوٹے بچے کو ’جے‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر جوڑے نے دوسرے بیٹے کا نام ’جہانگیر علی خان‘ رکھا ہوگا، جسے وجہ سے اسے ’جے‘ پکارا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025