• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

ملازمہ سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہونے پر نادیہ حسین کی وضاحت

شائع July 4, 2021
وائرل ہونے والی ویڈیو میں نادیہ حسین کو گھریلو ملازمہ کو ڈانٹتے  ہوئے دیکھا گیا تھا —فائل فوٹو: نادیہ حسین انسٹاگرام
وائرل ہونے والی ویڈیو میں نادیہ حسین کو گھریلو ملازمہ کو ڈانٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا —فائل فوٹو: نادیہ حسین انسٹاگرام

پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر گھریلو ملازمہ سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہونے پر وضاحت دے دی۔

خیال رہے کہ 3 روز قبل نادیہ حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں گھریلو ملازمہ کو ڈانٹتے ہوئے اور اس پر چیختے چلاتے دیکھا گیا تھا۔

اب نادیہ حسین نے اس ویڈیو کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمہ کو ڈانٹنے سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو ایک مہم کا حصہ ہے اور برانڈ کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: نبیلہ مقصود و نادیہ حسین کے درمیان میک اپ فارمولا چرانے پر تنازع

نادیہ حسین نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ 'میں حقیقتاً یہ محسوس کرتی ہوں کہ عملے کی لاپرواہی جو بجلی کے شدید خطرے یا کسی نقصان یا تحفظ کی خلاف ورزی کی وجہ بنے، اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہیے اور انہیں سخت سرزنش اور تنبیہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ جونیئر آرٹسٹ جسے رقم کی ادائیگی کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو، میں جسمانی یا زبانی بدسلوکی کی مرتکب نہیں ہورہی بلکہ میں عملے کے ساتھ سختی کرنے کے مؤقف پر قائم ہوں۔

نادیہ حسین نے کہا کہ 'جب میرے گھر اور خاندان یا میرے سیلونز اور دیگر عملے کی صحت اور تحفظ کی بات آئے گی تو میں انہیں ضرور ڈانٹوں گی'۔

ماڈل و اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کام کے لیے باہر نکلتے ہیں تو ہر فرد کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے ذمہ دار ہونے کی ضرورت ہوتی ہے، اس سے قطع نظر کہ آپ کس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ 3 روز سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نادیہ حسین کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ماڈل و اداکارہ کو اپنے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑی ملازمہ کو سوئچ بند نہ کرنے اور موبائل میں مگن رہنے پر ڈانٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں نادیہ حسین کو ملازمہ پر چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ 'تمہیں کہا ہے کہ جب بھی بجلی جھٹکے مارے فوراً مین سوئچ بند کیا کرو لیکن پتا نہیں تمہاری عقل کیا اس موبائل میں ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: نئی لڑکیاں کہتی ہیں ’نادیہ‘ جیسی ماڈلز جان نہیں چھوڑ رہیں، نادیہ حسین

ویڈیو میں انہوں نے مزید کہا تھا کہ 'صرف تمہاری وجہ سے مہینے میں دوسری مرتبہ مشین جلی ہے، صرف اس مصیبت فون کی وجہ سے'۔

بعد ازاں نادیہ حسین کو ملازمہ کو ڈانٹتے ہوئے کہتے دیکھا گیا تھا کہ اب تم اس کا بل بھروگی۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے نادیہ حسین پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

تبصرے (3) بند ہیں

انجنیئر حا مد شفیق Jul 04, 2021 01:48pm
بات کرنے کی تمیز تو سیکھ لیں نوکر بھی انسان ہوتے ہیں
MA Jul 05, 2021 01:28pm
Naukar are insaan also, she does not have right to scold her like this. Her explanation is absolutely insane.
MA Jul 05, 2021 01:28pm
Naukar are insaan also, she does not have right to scold her like this. Her explanation is absolutely insane.

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024