• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بلاول بھٹو نے حریم شاہ کی پی پی رہنما سے شادی پر خاموشی توڑ دی

شائع July 2, 2021
حریم شاہ نے 28 جون کو پی پی رہنما سے شادی کا دعویٰ کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ ٹوئٹر
حریم شاہ نے 28 جون کو پی پی رہنما سے شادی کا دعویٰ کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ ٹوئٹر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کرنے کے دعووں کو ’افواہ‘ قرار دے دیا۔

حریم شاہ نے 28 جون کو تصدیق کی تھی کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و وزیر سے ایک ہفتہ قبل شادی کرلی تھی۔

حریم شاہ نے اگرچہ شادی کی تصدیق کی تھی لیکن انہوں نے شوہر کا نام نہیں بتایا تھا، جس کی وجہ سے ان کے شوہر سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔

ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیلیں کہ حریم شاہ نے میرپورخاص سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ سے شادی کرلی لیکن انہوں نے 28 جون کو ہی ایسی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کرلی؟

بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹک ٹاک اسٹار کی شادی سے متعلق لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

ٹک ٹاک اسٹار نے شادی کے دعوے سے قبل ایک فوٹو شوٹ بھی کروایا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
ٹک ٹاک اسٹار نے شادی کے دعوے سے قبل ایک فوٹو شوٹ بھی کروایا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے افواہیں پھیلنے کے بعد صوبائی وزیر تیمور ٹالپر نے بھی انہیں مسترد کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا تھا۔

تاہم اب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس پر خاموشی توڑتے ہوئے حریم شاہ کی شادی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔

جیو ڈاٹ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ٹک ٹاک اسٹار کی پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سے شادی کی خبروں کو ’سازش‘ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں کی جانے والی پریس کانفرنس کے بعد جب حریم شاہ سے شادی کا سوال کیا گیا تو انہوں نے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مذکورہ تمام باتیں دوسرے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش اور سازش ہیں۔

مزید پڑھیں: ہر 'ایرے غیرے شخص' کو شوہر بناکر پیش کرنے پر حریم شاہ برہم

پیپلز پارٹی چیئرمین کے مطابق مذکورہ تمام افواہیں دوسرے اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پھیلائی گئیں، حقیقت میں ایسا کچھ ہوا ہی نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایسی افواہوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔

اسی حوالے سے نجی ٹی وی ’جی این این‘ نے بھی بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے حریم شاہ کی پی پی رہنما سے شادی کے سوال پر ایسی خبروں کو ’شوشہ‘ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ایسی خبریں دوسرے اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے لائی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ تاحال حریم شاہ نے اپنے مبینہ شوہر کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم دعویٰ کیا ہے کہ وہ 4 جولائی کو ہنی مون کے لیے شوہر کے ساتھ ترکی روانہ ہوں گی اور واپسی پر کراچی میں ولیمے کی تقریب منعقد کریں گے۔

حریم شاہ کے مطابق ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ جب تک پہلی بیوی کو نہیں منا لیں گے تب تک ان کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

nk Jul 02, 2021 07:39pm
Whoever wed this damsel will be in great trouble.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024