• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

رنویر سنگھ کے نئے فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

شائع July 1, 2021
فوٹو شوٹ کی تصاویر میں  سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز رنویر سنگھ کے لمبے بال ہیں —فوٹو:انسٹاگرام
فوٹو شوٹ کی تصاویر میں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز رنویر سنگھ کے لمبے بال ہیں —فوٹو:انسٹاگرام

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اداکاری کے علاوہ اپنے منفرد فیشن اسٹائل کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں اور اکثر اوقات ان کے کپڑوں کا انداز لوگوں کو متوجہ بھی کرتا ہے اور انہیں سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کا سامنا بھی رہتا ہے۔

حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی اپنے فوٹو شوٹ کی تصاویر میں رنویر سنگھ نے ایک مرتبہ پھر مداحوں کو حیران کردیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز رنویر سنگھ کے لمبے بال ہیں جس میں وہ بالکل مختلف نظر آرہے ہیں۔

فوٹو شوٹ میں نیلے رنگ کے ٹریک سوٹ میں ملبوس رنویر سنگھ لمبے بالوں کے ساتھ سونے کی مالا اور سر پر سرخ رنگ کی ہیٹ پہنے نظر آئے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے ’الیسینڈرو، میرے پیارے‘ لکھا۔

رنویر سنگھ کے لباس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنا یہ لُک گوچی کے کریٹیو ڈائریکٹر الیسینڈرو میشل کے نام کیا ہے جن کے حقیقی زندگی میں اتنے لمبے بال ہیں۔

فوٹو شوٹ کے لیے رنویر سنگھ نے غیرمعمولی چیزوں کا استعمال کیا اور گولڈ نیک پیس اور گوچی کے جیکی 1961 کلیکشن کے ہینڈ بیگ کا استعمال کیا۔

رنویر سنگھ نے تصاویر کے کیپشن میں معروف برانڈ گوچی کا ہیش ٹیگ بھی لکھا یعنی یہ فوٹو شوٹ بالخصوص اسی برانڈ کے لیے کیا گیا ہے۔

تاہم اداکار رنویر سنگھ کے اس فوٹو شوٹ کی تصاویر تیزی سے وائرل ہوگئیں اور صارفین کی جانب سے میمز کی صورت میں مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’دور سے دیکھا تو دپیکا نظر آرہی تھی پاس جاکر دیکھا تو رنویر سنگھ فوٹو کھنچوارہی تھی‘۔

روہینٹک نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ’رنویر سنگھ کا علاؤ الدین خلجی کا کردار 21ویں صدی میں شاید ایسا نظر آتا‘۔

ٹویٹرا نامی ہینڈل نے لکھا کہ ’میں جنرل کمپارٹمنٹ میں اپنے دوستوں کی سیٹ رکھتے ہوئے’۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ انفلوئنسرز کے لیے مارکیٹ میں نئی پی پی ای (پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ) متعارف ہوئی ہے۔

اسی طرح ایک اور صارف نے اس فوٹو شوٹ کو 10 سالہ چیلنج قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024