• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دنیا کا پہلا 200 میگا پکسل کیمرے والا فون کونسی کمپنی پیش کرے گی؟

شائع June 29, 2021
— فوٹو بشکریہ gizmochina
— فوٹو بشکریہ gizmochina

سام سنگ پہلی کمپنی تھی جس نے 108 میگا پکسل کیمرا سنسر تیار کیا تھا اور اسے شیاؤمی نے اپنے فون میں سب سے پہلے استعمال کیا تھا۔

اب سام سنگ کی جانب سے 200 میگا پکسل کیمرا سنسر پر کام کیا جارہا ہے اور شیاؤمی ہی اسے ممکنہ طور پر سب سے پہلے اپنے فون میں استعمال کرے گی۔

ایک نئی لیک کے مطابق سام سنگ کے اس نئے سنسر میں 192 میگا پکسل ریزولوشن موجود ہوگا اور 16 ان 1 بننگ سپورٹ موجود ہوگی۔

یہ سنسر 4 ایکس زوم سپورٹ فراہم کرے گا اور ایک سے 4 ایکس ہائی کوالٹی زوم صارفین استعمال کرسکیں گے۔

تاہم اس سنسر کو استعمال کرنے کے لیے طاقتور پراسیسر کی ضرورت ہوگی یعی اسنیپ ڈراگون 895، جو اس وقت کے سب سے طاقتور پراسیسر 888 کی جگہ لے گا۔

شیاؤمی کے نئے فون میں شامل اس پراسیسر میں 4 این ایم پراسیس کی صلاحیت ہوگی جبہ نئی نسل کا کائرہ 780 سی پی یو کورز، ایڈرینو 730 جی پی یو اور نیا ایکس 65 فائیو جی موڈیم موجود ہوں گے۔

اس فون میں خم ایجز سائیڈز ہوں گی اور سنگل پنچ ہول کیمرا ہوگا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ شیاؤمی کی کونسی سیریز کا فون ہوگا۔

اس کمپنی نے اپنا پہلا 108 میگا پکسل کیمرا فون می مکس الفا نامی کانسیپٹ فون میں یش کیا تھا اور عام صارفین کے لیے یہ کیمرا می سی سی 9 پرو میں دیا گیا تھا جو دنیا بھر میں می نوٹ 10 پرو کے نام سے متعارف ہوا۔

مگر وہ مڈ رینج اسمارٹ فون تھا جس میں اسنیپ ڈراگون 700 سیریز پرایسسر دیا گیا تھا۔

اب فون جو بھی ہو وہ رواں کے آخر یا جنوری کے شروع میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، اس وقت تک نیا پراسیسر بھی فونز کے لیے دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024