• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکاری کے 10 برس مکمل، ماہرہ خان کا مداحوں کی محبت پر اظہارِ تشکر

شائع June 27, 2021
ماہرہ خان کو ہمسفر ڈرامے سے مقبولیت ملی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ماہرہ خان کو ہمسفر ڈرامے سے مقبولیت ملی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سابق وی جے، ٹی وی میزبان اور پاکستان کی سپر اسٹار کہلانے والی اداکارہ ماہرہ خان کو شوبز انڈسٹری میں 10 سال مکمل ہوگئے۔

انڈسٹری میں ایک دہائی کا عرصہ مکمل ہونے پر ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں مداحوں کی محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنی پوسٹ میں ماہرہ خان نے لکھا کہ 'میں نے بطور اداکارہ انڈسٹری میں 10 سال مکمل کرلیے'۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کا رواں برس ڈراما انڈسٹری میں واپسی کا اعلان

ماہرہ خان نے لکھا کہ میری فلم 'بول' اور میرا ڈراما سیریل 'نیت' 24 جون 2011 کو ریلیز ہوئے تھے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا کہ 'اس دلچسپ سفر پر میں آپ سب کی مشکور ہوں اور میں اسے جاری رکھوں گی'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس دوران کئی اتار چڑھاؤ آئے، ایسے لمحات آئے جس میں خود کو تنہا اور ٹوٹا ہوا محسوس کیا جبکہ بہت سے لمحات خوشی سے بھرپور بھی تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا ان سب کے باوجود میرے مداح کسی مضبوط چٹان کی طرح میرے ساتھ کھڑے رہے۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ میں مداحوں کی اس محبت پر ان کی بے حد مشکور ہوں، میں مزید محنت کرنے کا عزم کرتی ہوں، میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کی محبت رائیگاں نہیں جائے گی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر کئی معروف شخصیات نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی۔

ماہرہ خان یوں تو 2006 سے ٹی وی شوز کی میزبانی کررہی تھی اور ان کا پہلا ڈراما 'نیت' تھا جو 2011 میں نشر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فلم 'بن روئے' کی عید پر ریلیز کا اعلان

لیکن انہیں 'ہمسفر' ڈرامے سے مقبولیت ملی جو اسی سال 2011 میں نشر ہوا تھا اس میں ان کی اور فواد خان کی جوڑی بہت زیادہ پسند کی گئی تھی۔

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

انہوں نے 'شہرِ ذات' اور 'صدقے تمہارے' میں بھی اداکاری کی اور دونوں ہی ڈرامے بہت زیادہ مقبول ہوئے تھے۔

ماہرہ خان نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم 'بول' میں بھی اداکاری کی تھی اور انہوں نے 'بن روئے'، 'منٹو'، 'ہو من جہاں'، 'ورنہ'، '7 دن محبت ان'، 'پرے ہٹ لو'، 'سپر اسٹار' میں جلوہ گر ہوئیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اس کے علاوہ انہوں نے بولی وڈ میں فلم 'رئیس' سے ڈیبیو کیا تھا جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئی تھیں، یہ فلم 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔

ان کی فلم 'لیجنڈ آف مولا جٹ' کو 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکا جبکہ گزشتہ برس دسمبر میں ان کی آنے والی فلم 'نیلوفر' کی شوٹنگ مکمل ہوئی تھی۔

ماہرہ خان فلم 'نیلوفر' میں اداکار فواد خان کے ساتھ نظر آئیں گئی جو اداکارہ کے مطابق جلد ہی ریلیز ہوگی۔

خیال رہے کہ 2014 میں 'صدقے تمہارے' کے بعد سے ماہرہ خان نے کسی ڈرامے میں باقاعدہ اداکاری نہیں کی جبکہ ان فلم 'بن روئے' کو 2016 اور 'میں منٹو' کو 2017 میں ڈرامائی شکل دی گئی تھی۔

علاوہ ازیں انہوں نے نینا کاشف کے ساتھ پروڈکشن کا آغاز بھی کیا اور ویب سیریز 'بارہواں کھلاڑی' ان کی پہلی پروڈکشن تھی جبکہ چند ماہ قبل انہوں نے ڈراموں میں واپسی کا اعلان بھی کیا تھا۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024